உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ : ڈاکٹر بنیں گے ایک ہی کنبہ کے چار سگے بھائی بہنیں ، میڈیکل کالج میں داخلے کی راہ ہموار

    میرٹھ : ڈاکٹر بنیں گے ایک ہی کنبہ کے چار سگے بھائی بہنیں ، میڈیکل کالج میں داخلے کی راہ ہموار

    میرٹھ : ڈاکٹر بنیں گے ایک ہی کنبہ کے چار سگے بھائی بہنیں ، میڈیکل کالج میں داخلے کی راہ ہموار

    میرٹھ کے شاستری نگر علاقہ کے رہنے والے محمد عامر ایک کاروباری ہیں ، لیکن تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے محمد عامر نے نہ صرف اپنے چاروں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا خود سے عہد کیا بلکہ ان سبھی کو ڈاکٹر بنانے کا بھی خواب دیکھا ۔

    • Share this:
    میرٹھ : والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش انجام دیتے ہیں ، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ سبھی بچوں کے مستقبل کے لیے دیکھے گئے خواب حقیقت میں تبدیل ہو جائیں ، لیکن میرٹھ کے محمد عامر اس کی جیتی جاگتی مثال بن گئے ہیں ۔ محمد عامر نے اپنے سبھی بچوں کو ڈاکٹر بنانے کا جو خواب دیکھا تھا وہ اب حقیقت بن گیا ہے ۔ دو بیٹیوں کے بعد محمد عامر کے دو اور بچوں نے اس سال نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کر دیا ہے ۔ محمد عامر کے چاروں بچے اب ایم بی بی ایس کرکے ڈاکٹر بننے کی راہ پر گامزن ہو گئے ہیں ۔

    میرٹھ کے شاستری نگر علاقہ کے رہنے والے محمد عامر ایک کاروباری ہیں ، لیکن تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے محمد عامر نے نہ صرف اپنے چاروں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کا خود سے عہد کیا بلکہ ان سبھی کو ڈاکٹر بنانے کا بھی خواب دیکھا ۔ والدین کی کوششیں اور بچوں کی محنت رنگ لائی اور دو ہزار اُنیس میں ان کی بڑی بیٹی افشاء نے اور 2020 میں دوسری بیٹی نشا نے نیٹ میں کامیابی حاصل کرکے آگرہ میڈیکل کالج میں داخلہ لیا ۔ اپنی دونوں بہنوں کی کامیابی اور رہنمائی کے ساتھ کڑی محنت سے اس سال چھوٹی بیٹی ندا اور بیٹے احمد نے بھی نیٹ میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بننے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے ۔ محمد عامر کا خاندان اب ڈاکٹر بیٹے بیٹیوں والا خاندان کہلانے لگا ہے ۔

    بچوں کی کامیابی میں جہاں ان کے والد کا بھرپور ساتھ اور محنت تھی ، وہیں والدہ کی قربانیاں بھی کم نہ تھی ۔ تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے والدہ نے بچوں کے لیے وہ سب کچھ کیا جو ضروری تھا ۔ کہتے ہیں کہ انسان میں مقصد کو حاصل کرنے کی لگن اور محنت کرنے کا جذبہ ہو تو سہی رہنمائی کامیابی کی سند بن جاتی ہے ۔ میڈیکل کی کوچنگ میں ان کی رہنمائی کرنے والے ان کے استاد بھی مانتے ہیں کہ ایک ہی خاندان کے سبھی بچوں کی یہ کامیابی اپنے آپ میں ایک مثال بن گئی ہے ۔

    وہ کہتے ہیں کہ مقصد نیک اور کوششیں ایماندار ہو تو محنت رنگ لاتی ہے ۔ محمد عامر کے چاروں بچوں کی یہ کامیابی اسی کی ایک مثال ہے ، جو دوسروں کے لیے بھی ایک بن گئی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: