ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اندراپورم میں 2 بچوں کا قتل کرکے شوہر اوراس کی 2 بیویوں نے کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام

یہ واقعہ منگل کی صبح پانچ بجے کا ہے۔ ایک ساتھ چار لوگوں کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔

  • Share this:
اندراپورم میں 2 بچوں کا قتل کرکے شوہر اوراس کی 2 بیویوں نے کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام
یہ واقعہ منگل کی صبح پانچ بجے کا ہے۔ ایک ساتھ چار لوگوں کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔

غازی آباد: دہلی سے متصل غازی آباد کے اندرا پورم کے ویبھوکھنڈ میں واقع ایک سوسائٹی کے اپارٹمنٹ کی 8ویں منزل سے شوہر اور اس کی دو بیویاں نیچے کود گئیں۔ اس میں ایک خاتون اور مرد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون شدید طور پرزخمی ہے جسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق کودنے سے پہلے مہلوک شوہر اور بیوی نےسو رہے اپنے دو بچوں کا گلا دبا کر قتل کردیا۔


یہ واقعہ منگل کی صبح پانچ بجے کا ہے۔ ایک ساتھ چار لوگوں کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔ پولیس نے واقعے کے پیچھے گھریلو جھگڑا اور اقتصادی حالات سے تنگی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔


غازی آباد کے ایس ایس پی سدھیر کمار نے بتایا کہ معاملہ کرشنا اپرا سفایر کے فلیٹ نمبر اے۔  805 کا ہے۔ یہاں رہ رہے ایک مرد اور دو خاتون نے خودکشی کی نیت سے اپارٹمنٹ کی  8ویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں علاج کیلئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے اندر بچوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکا ہے جس کی عمر 12 سال ہے اور دوسری لاش لڑکی کی ہے جس کی عمر تقریبا 11 سال ہے۔ گھر کی دیوار پر سوسائڈ نوٹ لکھا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اقتصادی حالات کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔ یہ فیملی دہلی کی رہنے والی ہے۔ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ آگے کی تفتیش جاری ہے۔

(ان پٹ امت رانا)

First published: Dec 03, 2019 07:20 AM IST