ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شادی شدہ معشوقہ سے ملنے کیلئے اس کے سسرال پہنچ گیا عاشق ، پھر ہوا کچھ ایسا جان کر رہ جائیں گے حیران

Kanpur Dehat News: اترپردیش کے کانپور دیہات کے منگل پوری کوتوالی علاقہ میں ایک نوجوان کا منہ کالا کرکے اس کو سر عام جوتوں کی مالا پہنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

  • Share this:
شادی شدہ معشوقہ سے ملنے کیلئے اس کے سسرال پہنچ گیا عاشق ، پھر ہوا کچھ ایسا جان کر رہ جائیں گے حیران
شادی شدہ معشوقہ سے ملنے کیلئے اس کے سسرال پہنچ گیا عاشق ، پھر ہوا کچھ ایسا جان کر رہ جائیں گے حیران

اترپردیش کے کانپور دیہات کے منگل پوری کوتوالی علاقہ میں ایک نوجوان کا منہ کالا کرکے اس کو سر عام جوتوں کی مالا پہنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل ضلع کے رورا علاقہ کا رہنے والا اروند ، جو پیشہ سے سبزی فروش ہے ، وہ سبزی بیچنے کیلئے کوتوالی علاقہ کے صندل پور پہنچا ، جہاں علاقہ کے نیتا نام کے ایک نوجوان پر منہ کالا کرکے جوتوں کی مالا پہنانے کے ساتھ گاوں میں اروند کو گھمانے کا الزام لگا ہے ۔ وہیں اس پورے واقعہ کا ملزم کے ذریعہ ویڈیو بناکر وائرل بھی کیا گیا ہے ۔


اس معاملہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ اروند کی معشوقہ کی شادی صندل پور گاوں میں ہوئی ہے ، جس سے ملنے کیلئے اروند نکلا تھا اور مقامی لوگوں نے اس سنگین مجرمانہ واردات کو انجام دیا ۔ اس معاملہ میں جیسے ہی شکایت ملی تو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے منہ کالا کرنے کے اہم ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ نیز اروند کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے میں جتنے بھی لوگ شامل تھے اور ویڈیو بنانے والے کے خلاف بھی معاملہ درج ہوگا ۔ وہیں اب اروند کا جوتوں کی مالا پہنے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔


منگل پور کوتوالی کے مطابق پولیس کی ٹیم ویڈیو کی گہرائی سے جانچ کرکے سبھی ملزمین کو جلد گرفتار کرے گی ۔ متاثرہ شخص کی تحریر کے مطابق ایک نامزد سمیت ایک درجن نامعلوم افراد کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


وہیں اروند پولیس سے انصاف کی فریاد کررہا ہے ۔ اروند کے مطابق مقامی لوگوں نے اس کی سبزی لوٹنے کے ساتھ ہی ٹھیلا بھی لے لیا ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 24, 2021 02:09 PM IST