உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاک ڈاؤن میں عاشق نے کی معشوقہ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، لڑکی کا قابل اعتراض ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالا

    لاک ڈاؤن کے بعد فلپائنس میں زیادہ تر کام۔دھندہ بند ہے ایسے میں والدین اپنے ہی بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کررہے ہیں۔

    لاک ڈاؤن کے بعد فلپائنس میں زیادہ تر کام۔دھندہ بند ہے ایسے میں والدین اپنے ہی بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کررہے ہیں۔

    • Share this:
      مہاراج گنج عالمی وبا کوروناوائرس (COVID-19) کے چلتے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اسی درمیان یوپی کے مہاراج گنج میں ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک سنکی عاشق نے اپنی معشوقہ کا قابل اعتراض ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرکے اس کا جنسی استحصال کیا۔ پھر اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔ لڑکی نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ وہیں پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
      معاملہ مہاراج گنج جنپد سے سوشل میڈیا پر اس کا قابل اعتراض ویڈیو وائرل کردیا۔ ملزم بار۔بار اپنی گرل فرینڈ کی فحش ویڈیو دکھاکر اسے بلیک میل کررہاتھا۔ لڑکی کی شکایت کے بعد پہلے تو پولیس ٹال مٹول کرتی رہی لیکن میڈیا میں معاملہ آنے کے بعد آنافانا میں پنیرا پولیس نے ملزم عاشق کے خلاف آئی ٹی ایکٹ سمیت جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش تیز کردی ہے۔
      ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشوتوش شکل نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی تحریر پر ملزم شخص کے خلاف آئی ٹی ایکٹ سمیت جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ پنیرا تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی تلاش میں دبش دی جارہی ہے۔ ایس ایس پی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اسے گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔
      Published by:sana Naeem
      First published: