உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پورے ملک کا ڈی این اے ایک ہے ، اس لئے ہندوستا ن ایک ہے : وزیر اعلی یوگی آدتیہ

    وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ۔ فائل فوٹو ۔

    وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ۔ فائل فوٹو ۔

    وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ شاطر انگریزوں نے بائیں بازو کے تاریخ دانوں کے ذریعہ سے تاریخ کی کتابوں میں یہ لکھوا دیا کہ آریہ باہر سے آئے تھے ۔ تاریخ کے اس تاریک باب کے ذریعہ پیدا کی گئی بدنظمی کے نتائج ملک لمبے وقت سے جھیل رہا ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      گورکھپور : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں دعوی کیا کہ نئی تھیوری میں پتہ چلا ہے کہ پورے ملک کا ڈی این اے ایک ہے ، اسی لئے ہندوستان ایک ہے۔ گورکھپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں تمام ذات اور برادریاں اپنے ہی اصل میں ختم ہوگئیں جبکہ ہندوستان میں ذات برادریاں پھل پھول رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وید ، پران یا ہماری کتابیں یہ نہیں کہتی ہیں کہ ہم باہر سے آئے ہیں ۔

      وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ شاطر انگریزوں نے بائیں بازو کے تاریخ دانوں کے ذریعہ سے تاریخ کی کتابوں میں یہ لکھوا دیا کہ آریہ باہر سے آئے تھے ۔ تاریخ کے اس تاریک باب کے ذریعہ پیدا کی گئی بدنظمی کے نتائج ملک لمبے وقت سے جھیل رہا ہے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ہندوستان۔ مستحکم ہندوستان کی اپیل کرنی پڑی ۔ آج مودی جی کی مخالفت کے پیچھے ایک ہی بات ہے۔ ان کی قیادت میں اجودھیا میں پانچ سے سال پرانے تنازع کا حل ہوا اور اس سے جن کمانے کھانے والوں کے ذرائع بند ہوگئے ، انہیں یہ اچھا کیسے لگے گا ۔


      انہوں نے کہا کہ سماج جب فراموشی کے چنگلوں میں پھنس جاتا ہے تو وہ فریب کا شکار ہوجاتا ہے۔ ہندوستانیوں کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ رام جنم بھومی اور بابری مسجد کے سلسلے میں بھی تنازع کھڑا کیا گیا ، ایسے میں ہندوستانیوں کو فریب کے چنگل سے باہر نکالنے کے لئے وزیر اعظم مودی نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور ایک ہندوستان، مستحکم ہندوستان کا فارمولہ دیا ۔

      انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب چین ہماری سرحدوں پر حملہ آور ہوتا تھا اور ہم خاموش رہتے تھے ، لیکن آج کامیاب قیادت نے ڈوکلام میں چین کو سخت جواب دیا ہے۔ آج وزیر اعظم جو کچھ کہتے ہیں اسے کے پیچھے پورا ہندوستان کھڑا ہوتا ہے۔ ایسے میں دنیا کی کوئی بھی طاقت ہندوستان کے آگے نہیں ٹھہرسکتی ۔

      وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ صرف حکومت پر جو سماج بھروسہ کرتا ہے وہ آزاد اور خود کفیل نہیں ہوسکتا سماج کو خود بھی آگے آنا چاہئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: