ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 18 افراد کی موت ، ریسکیو آپریشن جاری

مراد نگر تھانہ علاقہ کے ڈیفنس کالونی میں رہنے والے ایک سن رسیدہ شخص کی موت ہوگئی تھی ، جس کے بعد لوگ وہاں آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے پہنچے تھے ۔

  • Share this:
اترپردیش : شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 18 افراد کی موت ، ریسکیو آپریشن جاری
اترپردیش : شمشان گھاٹ میں گری چھت ، 15 سے زیادہ لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ، 5 کی موت

دہلی سے متصل غازی آباد میں اتوار کی صبح بارش کی وجہ سے شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے ایک بڑ حادثہ پیش آگیا ۔ حادثہ میں تقریبا ڈیڑھ درجن لوگ شمشان گھاٹ کی چھت نیچے دبے بتائے جارہے ہیں ۔ جائے واقعہ پر ضلع انتظامیہ کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئی ہے ۔ غازی آباد ضلع افسر اجے شنکر پانڈے نے حادثہ میں 18 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے ۔ سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ جائے واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں افراتفری مچ گئی ۔


ادھر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غازی آباد کے مرادنگر میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے فوری طور پر ضلع افسر اور سینئر پولیس اہلکاروں کو جائے واقعہ پر پہنچ کر راحت اور بچاو کاموں کی ہدایات دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں زخمی افراد کا مکمل علاج یقینی بنایا جائے ۔



یہ حادثہ تھانہ مرادنگر میں پیش آیا ہے ، جہاں شمشان میں ایک سن رسیدہ افراد کی موت کے بعد آخری رسومات کیلئے لوگ پہنچے تھے ، اسی دوران چھت ان پر گرگئی ۔ اس حادثہ میں تقریبا ڈیڑھ درجن لوگ شمشان گھاٹ کی چھت کے نیچے دب کر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مرادنگر تھانہ علاقہ کے ہی ڈیفنس کالونی میں رہنے والے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی ، جس کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لوگ پہنچے تھے ۔

اس دوران آخری رسومات کی ادائیگی کا عمل چل رہا تھا اور لوگ شمشان گھاٹ کے ہی ایک لینٹر کے نیچے کھڑے تھے ۔ اچانک لینٹر گرگیا ، جس میں تقریبا ڈیڑھ درجن افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 03, 2021 02:58 PM IST