ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سیکس ریکٹ کا پردہ فاش: 2خواتین سمیت 6 گرفتار، بھاری تعداد میں مانع حمل کی دوائیاں، دیگر قابل اعتراض اشیا برآمد

گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر راجیش کمار سنگھ نے کہا ، “پولیس کو غیر قانونی طور سے چل رہے بدکاری کے دھندے کے بارے میں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔ اس کے بعد چھاپہ مارا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ معلومات صحیح طور پر سامنے آئیں اور چھ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ "

  • Share this:
سیکس ریکٹ کا پردہ فاش: 2خواتین سمیت 6 گرفتار، بھاری تعداد میں مانع حمل کی دوائیاں، دیگر  قابل اعتراض اشیا برآمد
سب سے بڑی بات یہ بھی ہے کہ ان اداکاراوں کی ویب سائٹ مشہور ہونے سے ان کے فین ان سے اسنیپ چیٹ کے ذریعہ براہ راست جڑ سکتے ہیں ۔

یوپی کے گریٹر نوئیڈا میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے ایک گیسٹ ہاؤس سے منگل کو دو خواتین سمیت چھ لوگوں کو سیکس ریکٹ چلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ بیٹا دو پولیس تھانہ (Beta-two Police Station)  علاقے کا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سگما ایک رہائشی علاقے سے جنہیں گرفتار کیا گیا۔ ان میں گیسٹ ہاؤس کے منیجر اور مالک بھی شامل ہیں۔


گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر راجیش کمار سنگھ نے کہا ، “پولیس کو غیر قانونی طور سے چل رہے بدکاری کے دھندے کے بارے میں خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں۔ اس کے بعد چھاپہ مارا گیا۔ تفتیش کے دوران  یہ معلومات صحیح طور پر سامنے آئیں اور چھ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ " پولیس نے بتایا کہ گیسٹ ہاؤس سے 12،600 روپے کی نقدی ، موبائل ، میک اپ کا سامان ، کنڈوم اور مانع حمل کی دوائیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔


پولیس نے 'ہم جنس پرست ' ریکٹ کا انکشاف کیا تھا

بتادیں کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں نوئیڈا پولیس نے ایک ہم جنس پرست ریکٹ کا انکشاف کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو شخص کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق چار ستمبر کو ہوئی لوٹ کی جانچ کے دوران چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بتایا جارہا تھا کہ ہم جنس پرست سیکس ریکٹ چلاکر ایپ کے ذریعے سے یہ لوگوں لوگوں کو اپنے جھانسے میں پھنسا کر ان کے ساتھ لوٹ پاٹ کرتے تھے۔ پولیس نے تین ہم جنس پرست لٹیروں کو گرفتار کیا تھا۔ معاملہ کوتوالی فیس 2 کاتھا۔ ہم جنس پرست لٹیروں نے بتایا کہ موبائل ایک کے ذڑیعے ہم جنس پرست (گے) کا سیکس ریکٹ نوئیڈا میں چلاتے تھے۔ وہیں ہم جنسپرست سے تعلقات بنانے کیلئے ان سے موٹی رقم وصولی جاتی تھی۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انجوائے سے پہلے متاثرسے رقم نہ ملنے پر مار پیٹ کرکے روپئے لوٹ لئے جاتے تھے۔

(ان پٹ بھاشا)
First published: May 27, 2020 11:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading