Uttar Pradesh: ایک بار پھر لگا گنگا کنارے لاشوں کا انبار، ڈی ایم نے کہی یہ بڑی بات
Prayagraj News : اس بار کورونا کیسز برائے نام ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں گنگا کنارے ریت میں لاشیں دفن کرنے کے نئے معاملے نے لوگوں کو خوف میں ڈال دیا ہے ۔
Prayagraj News : اس بار کورونا کیسز برائے نام ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں گنگا کنارے ریت میں لاشیں دفن کرنے کے نئے معاملے نے لوگوں کو خوف میں ڈال دیا ہے ۔
پریاگ راج : گزشتہ سال کورونا کی تباہ کاریوں کے دوران پریاگ راج میں گنگا کنارے سینکڑوں کی تعداد میں لاشیں دفن کرنے کا معاملہ سامنا آیا تھا ۔ لیکن اس بار کورونا کیسز برائے نام ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں گنگا کنارے ریت میں لاشیں دفن کرنے کے نئے معاملے نے لوگوں کو خوف میں ڈال دیا ہے ۔ پریاگ راج کے پھاپھا مؤ اور شرینگویر پور گھاٹ پرصرف چند ہفتوں کے اندر سینکڑوں لاشیں ریت میں دفن کی گئی ہیں ۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات اب علاقے میں معمہ بن گئی ہے ۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے کہ گنگا کنارے ریت میں دفن ہونے والی لاشیں کہاں سے لائی جا رہی رہی ہیں اور یہ کہ کس بیماری کی وجہ سے اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کی اموات واقع ہو رہی ہیں ۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں کورونا کی شدید تباہی کے دوران اسی طرح سینکڑوں لاشوں کو پریاگ راج کے گنگا کنارے ریت میں دفن کر دیا گیا تھا ۔ شہر کے تین بڑے شمشان رسول آباد ، پریاگ اور ککرہا گھاٹ شمشان میں جگہ نہ ہونے کہ وجہ سے لاشوں کو دریائے گنگا اور جمنا کے کنارے دفن کر دیا گیا تھا ۔ تازہ تصویریں ایک بار پھر گزشتہ سال کا خوف ناک منظر پیش کر رہی ہیں۔
پھاپھا مؤ پل کے نیچے دور تک ریت میں صرف لاشیں ہی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں ۔ جبکہ اس بار پریاگ راج میں کورونا کے کیسز اور اس ہونے والی اموات کی شرح برائے نام رہ گئی ہے ۔ دریں اثنا ریت میں لاشیں دفن کرنے کے معاملے میں ضلع مجسٹریٹ سنجے کھتری کھل کر بولنے کو تیار نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ روایتی طور پر بھی گنگا کنارے لاش دفن کر دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لاشوں کے دفن کرنے کے معاملہ کی جانچ کرائی جائے گی۔
ڈی ایم سنجے کھتری کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاشوں کو دفنانے کی بجائے اس کے متبادل طریقے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے لاشوں کو جلانے کے لیے الیکٹرک شمشان کو بھی فعال کیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔