ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی کی تلاش کررہا شوہر ، وہیں گود میں بچہ لئے عاشق کے گھر پر دھرنا دے ہی ہے خاتون ، جانئے پورا معاملہ

Jaunpur News: اترپردیش کے جونپور ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے کیوٹلی بازار میں واقع شاہی منزل میں عاشق کی رہائش گاہ کے سامنے ایک معشوقہ اپنے دودھ پیتے بچے کے ساتھ دو دونوں سے دھرنا پر بیٹھی ہے ۔

  • Share this:
بیوی کی تلاش کررہا شوہر ، وہیں گود میں بچہ لئے عاشق کے گھر پر دھرنا دے ہی ہے خاتون ، جانئے پورا معاملہ
بیوی کی تلاش کررہا شوہر ، وہیں گود میں بچہ لئے عاشق کے گھر پر دھرنا دے ہی ہے خاتون ، جانئے پورا معاملہ

جونپور : اترپردیش کے جونپور ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے کیوٹلی بازار میں واقع شاہی منزل میں عاشق کی رہائش گاہ کے سامنے ایک معشوقہ اپنے دودھ پیتے بچے کے ساتھ دو دونوں سے دھرنا پر بیٹھی ہے ۔ وہ وہاں سے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ جائے واقعہ سے عاشق فرار ہے ۔ وہیں عاشق کے گھر کا دروازہ اندر سے بند ہے ۔ جبکہ دوسری طرح خاتون کا شوہر تھانے میں اس کی گمشدگی کی تحریر دے کر آیا ہے ۔


یہ پورا واقعہ مہاراج گنج تھانہ علاقہ کے کیوٹلی بازار علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ یہاں کے شمش الوارث کا بڑا بیٹا قمر الوارث محلہ میں ہی بچوں کو اردو کی کوچنگ کیلئے جاتا تھا ۔ محلہ کی ہی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے اس کا معاشقہ چل رہا تھا ۔ معشوقہ کا شوہر روزی روٹی کے سلسلے میں ممبئی میں رہتا تھا ، لیکن لاک ڈاون میں گھر واپس آکر مزدوری کا کام کررہا تھا ۔ ایک مہینے پہلے خاتون دوا کیلئے کولکاتہ واقع اپنے مائیکہ چلی گئی ، لیکن عاشق کے ساتھ اس کا رابطہ برقرار رہا ۔


خاتون کا کہنا ہے کہ عاشق کے بلانے پر وہ 28 اپریل کو وارانسی آگئی ۔ وہاں سے دونوں چھپ کر عاشق کی بڑی بہن کے یہاں تین دنوں تک ٹھہرے رہے ۔ اس کے بعد عاشق جوڑا مہاراج گنج آکر اپنے والد کے پرانے مکان میں ٹھہر گیا ۔ اب لڑکی کا الزام ہے کہ عاشق کے والد نے اس سے کہا کہ تم طلاق لے کر آو میں تمہاری شادی اپنے بیٹے سے کرادوں گا ۔ میرا عاشق سے مجھ سے یہ کہہ کر گیا ہے کہ تم طلاق لے کر آو میں تم سے شادی کروں ، لیکن بھائی اور باپ کے ذریعہ عاشق کو ڈرا دھمکا کر بھگا دیا گیا ہے ۔ عاشق یہ کہہ کر گیا ہے کہ جب تک میں واپس نہ آوں میرے گھر پر ہی رہنا ۔ جب تک میرا عاشق واپس نہیں آئے گا میں یہیں گھر کے سامنے بیٹھ کر اپنی جان دیدوں گی ۔


خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے عاشق کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے مکمل تعلقات ہیں ۔ 20 ماہ کا بیٹا بھی اس کے عاشق کا ہی ہے ۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے میں نے کچھ نہیں کھایا ہے ۔ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہوں ۔ اگر عاشق کے گھر سے کھانا ملا تو اس کو ضرور کھاوں گی ۔ وہیں گود میں بچہ بھی بھوک سے سورہا تھا ۔ ایسے میں مقامی لوگوں نے بچہ کو دودھ پلانے کا انتظام کیا ۔

اس سلسلہ میں تھانہ انچاج مہاراج گنج اوم نارائن سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملہ نوٹس میں ہے ۔ خاتون کے شوہر نے بھی خاتون کے غائب ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ پڑتال کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 07, 2021 09:04 PM IST