உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ضمنی انتخابات : کیرانہ کے 73 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ شروع ، صبح صبح لگی لمبی لمبی قطار یں

    اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ کے 73 اور مہاراشٹر کی بھنڈارا-گوديا سیٹ کے 49 پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: اترپردیش کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ کے 73 اور مہاراشٹر کی بھنڈارا-گوديا سیٹ کے 49 پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کو ان دونوں سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے دوران ان مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) خراب ہونے کی شکایتیں ملی تھیں۔ ووٹنگ صبح 7 سے شروع ہوگئی ہے ، جو شام چھ بجے تک ہو گی۔
      خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے ذریعہ اترپردیش انتخابی کمیشن کو بھیجے گئے ای میل میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ کمیشن نے مختلف امیدواروں کی شکایتوں کودیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاہے ۔
      واضح رہے کہ پیر کو کیرانہ ضمنی انتخاب میں کئی ای وی ایم کے خراب ہونے کی وجہ سے ووٹروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتھا اور وہ بغیر ووٹ ڈالے گھر واپس آگئے تھے ۔انتخابی کمیشن نے کہاتھا کہ گرمی کی وجہ سے کچھ ای وی ایم میں تکنیکی خرابی آگئی تھی ۔
      First published: