ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صدر جمہوریہ کے قافلہ کو لے کر روکا تھا ٹریفک ، جام میں پھنسی تھی IIA صدر وندنا مشرا کی ایمبولنس ، ہوگئی موت

Kanpur News: بتایا جارہا ہے کہ جمعہ کو صدر جمہوریہ کے دورہ کو لے کر ٹریفک President Ramnath kovind UP Tour) کو روکا گیا تھا ۔ ریزینسی اسپتال جاتے وقت کافی طویل جام لگا تھا ۔ اسی دوران وندنا مشرا کی موت (Vandana Mishra Death) ہوگئی ۔ واقعہ کے بعد پولیس کمشنر نے کبنہ سے معافی مانگی ہے ۔

  • Share this:
صدر جمہوریہ کے قافلہ کو لے کر روکا تھا ٹریفک ، جام میں پھنسی تھی IIA صدر وندنا مشرا کی ایمبولنس ، ہوگئی موت
صدر جمہوریہ کے قافلہ کو لے کر روکا تھا ٹریفک ، جام میں پھنسی تھی IIA صدر وندنا مشرا کی ایمبولنس ، ہوگئی موت

کانپور : انڈین انڈسٹریز کی کانپور چیپٹر کے خاتون ونگ کی صدر وندنا مشرا کی موت ہوگئی ہے ۔ جام میں پھنسنے سے وندنا کی موت ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعہ کو صدر جمہوریہ کے دورہ کو لے کر ٹریفک کو روکا گیا تھا ۔ ریزینسی اسپتال جاتے وقت کافی طویل جام لگا تھا ۔ وندنا مشرا کے شوہر پولیس کے سامنے روتے گڑگڑاتے رہے ، لیکن جام نہیں کھلا ۔ مانا جارہا ہے کہ دس منٹ پہلے اگر وندنا کو اسپتال پہنچا دیا جاتا تو ان کی جان بچ سکتی تھی ۔


اب اس واقعہ کے بعد پولیس کمشنر نے کبنہ سے معافی مانگی ہے ۔ کمشنر نے ٹویٹ کیا ہے کہ وندنا مشرا کا کنبہ کانپور کے قدوئی نگر میں رہتا ہے ۔ کانپور پولیس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : صدر جمہوریہ ہند ، وندنا مشرا کی ناگہانی موت سے غمزدہ ہوئے ۔ انہوں نے پولیس کمشنر اور ضلع افسر کو بلاکر جانکاری لی اور غمگین کنبہ تک ان کا پیغام پہنچانے کیلئے کہا ۔ دونوں افسران نے آخری رسوم میں شامل ہوکر کنبہ تک صدر جمہوریہ کا پیغام پہنچایا ۔




پولیس نے مانگی معافی

وندنا مشرا کی موت کے بعد پولیس نے ایک ٹویٹ کرکے معافی مانگی ہے ۔ پولیس کمشنر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : آئی آئی اے کی صدر وندنا مشرا کی موت کیلئے کانپور سٹی پولیس اور ذاتی طور پر میں معذرت خواہ ہوں ، مستقبل کیلئے یہ بڑا سبق ہے ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہمارا روٹ بندوبست ایسا ہوگا کہ کم از کم وقت کیلئے شہریوں کو روکا جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں ۔



کمشنر نے کی بڑی کارروائی

آئی آئی اے صدر وندنا مشرا کی موت کے بعد اب پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس کمشنر نے داروغہ سمیت تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 26, 2021 05:36 PM IST