کانپور۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو کانپور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے ڈائل 112 پر ایک پیغام کے ذریعے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھیجی تھیں۔ جس کے بعد اس معاملے کو لے کر لکھنؤ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نوجوان کو کانپور کے بابوپوروا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے والد کو پھنسانے کے لیے اپنے موبائل سے وزیراعلیٰ کو قتل کرنے کے لیے ڈائل 112 پر پیغام بھیجا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ 2 دن پہلے اس نوجوان نے بابو پوروا میں موبائل کے گم ہونے کے بارے میں پولیس کو ایک خط دیا تھا۔ جبکہ اس موبائل سے ڈائل 112 پر وزیراعلیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا پیغام موصول ہوا۔ بابوپوروا پولیس نے بابوپوروا کے رہنے والے امین نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس پورے معاملے میں پولیس نے اب تک بتایا ہے کہ نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے والد کو کسی وجہ سے پھنسانا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے گرل فرینڈ کے والد کا موبائل چوری کر لیا۔ اسی چوری شدہ موبائل سے ڈائل 112 پر وزیراعلیٰ کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا۔
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، ایف آئی آر درججب پولیس اس معاملے میں تحقیقات میں لگی تو فون کے مالک سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس کا فون دو دن پہلے چوری ہوا تھا۔ جب لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ ملزم نوجوان گرل فرینڈ کے والد کو پسند نہیں کرتا تھا۔ کیونکہ لڑکی کے والد امین کے ساتھ تعلقات پر خوش نہیں تھے۔ اسی لیے نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے والد کو پھنسانے کے لیے ڈائل 112 پر وزیراعلیٰ کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ملزم نوجوان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ باہمی دشمنی کی وجہ سے گرل فرینڈ کے والد کو پھنسانے کا لگتا ہے۔ لیکن معاملہ وزیر اعلیٰ کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کا ہے۔ اس لیے پولیس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔