உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Meerut: شیو بھکت کانوڑیوں کیلئے یہاں مسلم لگاتے ہیں خدمت کیمپ

    Meerut: شیو بھکت کانوڑیوں کیلئے یہاں مسلم لگاتے ہیں خدمت کیمپ

    Meerut: شیو بھکت کانوڑیوں کیلئے یہاں مسلم لگاتے ہیں خدمت کیمپ

    Kanwar Yatra 2022 : ساون کے مہینے میں کانوڑ یاترا کی شروعات کے ساتھ ہی مغربی اتر پردیش کے سبھی شہروں میں بھنڈارا اور خدمت کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ میرٹھ میں بھی اس طرح کے سیکڑوں کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان میں کئی کیمپ مسلم خدمتگاروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی لگائے جاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Meerut | Meerut
    • Share this:
    میرٹھ : کانوڑ یاترا کی نسبت ساون مہینے میں شیو راتری  کے موقع  پر گنگا جل چڑھانے سے ہے ۔ ساون مہینے کی شروعات کے ساتھ  ہی شیو بھکت کانوڑیے  اپنے کندھوں پر کانوڑ رکھ کر ہری دوار  سے جل لانے نکل پڑتے ہیں۔ ان کانوڑیوں  کی خدمت اور سہولیات  کے لئے جگہ جگہ کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔  میرٹھ  شہر میں بھی ایسے ہی کئی کیمپ مسلم سماجی اور کاروباری تنظیموں کی جانب سے بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔ ان کیمپوں کے اہتمام کے ذریعہ برسوں سے آپسی اتحاد اور محبت کی مثال پیش کی جا رہی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سری نگر کے تاریخی لال چوک کے گھنٹہ گھر پر لہرایا ترنگا


    ساون کے مہینے میں  کانوڑ یاترا کی شروعات کے ساتھ ہی مغربی اتر پردیش کے سبھی شہروں میں بھنڈارا اور خدمت کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ میرٹھ میں بھی اس طرح  کے سیکڑوں  کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان میں کئی کیمپ مسلم خدمتگاروں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی لگائے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک خاص کیمپ  شہر کے ہاپوڑ اڈا چوراہے پر مسلم کاروباریوں کے تعاون سے ویپار سنگھ کی جانب سے گزشتہ سولہ برسوں سے منعقد کیا  جا رہا ہے ۔ علاقے کے مسلم کاروباری نہ صرف اس کیمپ کے انعقاد کا اہتمام کرتے ہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر شیو بھکتوں کی خدمت بھی انجام دیتے ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ہندستان میں پائے جانے والے 4 میں سے 3 کیسز میں Monkeypox جسمانی تعلقات سے پھیلا: ذرائع


    مسلم خدمتگار مانتے ہیں کہ اس طرح سے ایک دوسرے کے تہوار اور خوشیوں میں شامل ہوکر سماج میں آپسی اتحاد اور رواداری کا پیغام عام ہوتا ہے ۔ ہندو مسلم کاروباریوں کے مشترکہ تعاون سے لگائے جانے والے اس خدمت کیمپ کے انعقاد میں ضلع اور پولیس انتظامیہ کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہوتا رہا ہے ۔ تاکہ اس طرح کی مثالوں کو سماج میں عام کرکے ایک پیغام دیا جا سکے ۔

    ہماری گنگا جمنی تہذیب کے رنگ مختلف مذاہب کے تہواروں میں نظر آتے ہیں ۔ مشترکہ تہذیب اور آپسی اتحاد اور محبّت کے اسی رنگ کو ہندوستانیت کہتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: