ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فوج کے خلاف متنازع تبصرہ، 3 کشمیری طالبات کے خلاف رپورٹ درج

بریلی میں پولیس نے فوج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والی تین کشمیری طالبات کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 23, 2019 01:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فوج کے خلاف متنازع تبصرہ، 3 کشمیری طالبات کے خلاف رپورٹ درج
علامتی تصویر

بریلی میں پولیس نے فوج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والی تین کشمیری طالبات کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے ہفتہ کو بتایا کہ انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی وی آر آئی ) میں پڑھنے والی تین کشمیری طالبات کے خلاف فوج کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے کے الزام میں عزت نگر پولیس نے جمعہ کو دیر شام رپورٹ درج کیاہے۔


انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر افق، ڈاکٹر سامعہ ارشاد، اور ڈاکٹر حمیرا فیاض خانخاشی نے پلوامہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔


واضح ہو کہ معاملہ خفیہ شاخ کے ذریعے آئی وی آر آئی انتظامیہ تک پہنچا تو تحقیقات میں طالبات کو قصوروارپایا گیا۔ انتظامیہ نے ایک طالبہ کا نام کاٹتے ہوئے باقی پر تادیبی کارروائی کی۔

First published: Feb 23, 2019 01:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading