உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lakhimpur Kheri Violence: پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ، پوچھ گچھ میں کھولے کئی راز

    لکھنو آئی جی لکشمی سنگھ نے بتایا کہ جن دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

    لکھنو آئی جی لکشمی سنگھ نے بتایا کہ جن دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

    Lakhimpur Ruckus: پولیس کے ہاتھ ایک بڑا سراغ بھی لگا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے گولیوں کے کھوکھے بھی برآمد کئے ہیں ۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دن گولیاں چلیں یا اس سے کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ، اس سلسلہ میں پختہ جانکاری نہیں ہے ، اس لئے جانچ دیگر ذرائع سے بھی کی جارہی ہے ۔

    • Share this:
      لکھنو : لکھیم پور معاملہ میں اب پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے اب واقعہ کے سلسلہ میں سوالات کئے جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی پولیس کے ہاتھ ایک بڑا سراغ بھی لگا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے گولیوں کے کھوکھے بھی برآمد کئے ہیں ۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے دن گولیاں چلیں یا اس سے کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ، اس سلسلہ میں پختہ جانکاری نہیں ہے ، اس لئے جانچ دیگر ذرائع سے بھی کی جارہی ہے ۔

      لکھنو آئی جی لکشمی سنگھ نے بتایا کہ جن دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اس معاملہ میں تین لوگ ، جن کی موت ہوگئی ہے ، ان کے رول کی تصدیق کی ہے ۔ تکنیکی طور پر ان پر بھی الزامات ہیں ۔ یہ دونوں لوگ کافی جانکاری دے رہے ہیں ۔ اسی کے ساتھ لکشمی نے کہا کہ معاملہ میں اہم ملزم آشیش مشرا کو بھی پوچھ گچھ کیلئے سمن بھیجا جارہا ہے ۔


      وہیں ذرائع کے مطابق آشیش کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور وہ اب ممکنہ علاقوں میں دبش دیں گی ۔ غور طلب ہے کہ آشیش کے خلاف قتل کے ساتھ ہی دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ آشیش نے نہ تو عدالت میں خودسپردگی کی ہے اور نہ ہی پولیس کے سامنے آیا ہے ۔ اس نے پولیس کو کوئی بیان بھی درج نہیں کروایا ہے ۔

      فرار ہوا آشیش مشرا!

      وہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ کے طول پکڑنے کے ساتھ ہی آشیش مشرا فرار ہوگیا ہے ۔ اسی کے پیش نظر یوپی پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اب آشیش کو پکڑنے کیلئے پولیس کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کرنے جارہی ہے ۔

      وہیں اس سے پہلے مرکزی وزیر اجے مشرا نے کہا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو کہیں نہیں چھپایا ہے ۔ وہ بڑا ہے ، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتا ہے ۔ اس کو جب سامنے آنا ہوگا تو وہ آجائے گا ۔ وہ خود فیصلے کرتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: