உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Lakhimpur Violence: مرکزی وزیر اجے مشرا کے گھر پر پولیس نے چسپاں کیا نوٹس، بیٹے آشیش کو کیا طلب

    مرکزی وزیر اجے مشرا کے گھر پر پولیس نے چسپاں کیا نوٹس، بیٹے آشیش کو کیا طلب

    مرکزی وزیر اجے مشرا کے گھر پر پولیس نے چسپاں کیا نوٹس، بیٹے آشیش کو کیا طلب

    Lakhimpur Ruckus : اترپردیش پولیس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے گھر پر ایک نوٹس چسپاں کیا ہے ۔ نوٹس چسپاں کرنے کے بعد پولیس نے اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو طلب کیا ہے ۔

    • Share this:
      لکھنؤ : لکھیم پور کھیری معاملہ میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اترپردیش پولیس نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے گھر پر ایک نوٹس چسپاں کیا ہے ۔ نوٹس چسپاں کرنے کے بعد پولیس نے اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو طلب کیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق آشیش مشرا کو 8 اکتوبر کو پولیس کے سامنے پیش ہونا ہے اور لکھیم پور کھیری واقعہ کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ نوٹس کے مطابق پولیس کے سامنے پیش ہوکر آشیش مشرا کو واقعہ کے سلسلہ میں جو بھی جانکاری ہے وہ پولیس کو دینی ہوگی ۔

      وہیں دوسری طرف خبر ہے کہ پولیس نے آشیش کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور وہ اب ممکنہ علاقوں میں دبش دیں گی۔ غور طلب ہے کہ آشیش کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔


      وہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ کے طول پکڑنے کے ساتھ ہی آشیش مشرا فرار ہوگیا ہے ۔ اسی کے پیش نظر یوپی پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اب آشیش کو پکڑنے کیلئے پولیس کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کرنے جارہی ہے ۔

      وہیں اس سے پہلے مرکزی وزیر اجے مشرا نے کہا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو کہیں نہیں چھپایا ہے ۔ وہ بڑا ہے ، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتا ہے ۔ اس کو جب سامنے آنا ہوگا تو وہ آجائے گا ۔ وہ خود فیصلے کرتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: