بالاکوٹ ایئر اسٹرائک اور پھر کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ ہندستان کو دہشت گردانہ حملوں سے دہلانے کی سازش رچ رہی ہے۔
خفیہ ان پٹ کے مطابق لشکر طیبہ کے نشانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی علاقہ وارانسی، بھگوان رام کی نگری ایودھیا اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا شہر گورکھپور بھی ہے۔ بتادیں کہ لشکر طیبہ نے ان جگہوں پر دہشت گردانہ حملے کی کمان جسے سونپی ہے اس نے حال ہی میں وارانسی کی ریکی کی ہے۔
مارچ، مئی میں کاشی آیا تھا دہشت گرد محمد عمر مدنیخفیہ ذرائع کے مطابق نیپال کے جنک پور ضلع کے دھنسرا میں رہ رہے بہار کےمدھوبنی ضلع کے بلکٹوا رہائشی دہشت گرد محمد عمر مدنی نے اسی سال مارچ اور مئی کے مہینے میں ایک دیگر نیپالی کے ساتھ کاشی اور دیگر مقامات پر رک کر میٹنگ کی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ مدنی یوپی میں لشکر طیبہ کے سلیپر سیلز کو ایکٹیو کرنے میں مصروف ہے تاکہ کسی بڑے دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا جا سکے۔ خفیہ ان پٹ کے مطابق مدنی نے سلیپر سیلز اور فرار دہشت گردوں کو بڑے دھماکے کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
خفیہ ان پٹ کے بعد چوکسی بڑھائی گئیاس ان پٹ رپورٹ کے بعد انٹیلی جینس ایجنسی کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ وارانسی میں حساس علاقوں میں گشت بڑھادی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان پٹ کی بنیاد پر مقامی پولیس اور نوٹیفکیشن یونٹ کو زیادہ احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔
سلیپنگ ماڈیول ایکٹیو کرنے کی تیاریان پٹ کے مطابق جموں۔کشمیر اور ملک کے سمندری سرحد کے ساتھ ہی نیپال کے راستے بھی دہشت گرد دراندازی کر سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے کاشی، گورکھپور اور ایودھیا جیسے اہم مقامات پر سلیپنگ ماڈیول تیار کرکے ان کے سہارے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینےکی سازش ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔