உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کا انتقال ، کارکنان میں غم کی لہر

    بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کا انتقال ، کارکنان میں غم کی لہر ۔ فائل فوٹو ۔

    بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کا انتقال ، کارکنان میں غم کی لہر ۔ فائل فوٹو ۔

    کلیان سنگھ کی طبیعت تقریبا دو مہینے سے خراب تھی ۔ لکھنو کے ایس جی پی جی آئی میں انہیں علاج کیلئے بھرتی کرایا گیا تھا ۔ وہ 89 سال کے تھے ۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کا ہفتہ کی شام کو انتقال ہوگیا ۔ بتادیں کہ کلیان سنگھ کی طبیعت تقریبا دو مہینے سے خراب تھی ۔ لکھنو کے ایس جی پی جی آئی میں انہیں علاج کیلئے بھرتی کرایا گیا تھا ۔ انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا ۔ وہ 89 سال کے تھے ۔ بی جے پی کی سینئر لیڈر کلیان سنگھ کے انتقال کے بعد وزیر اعلی یوگی نے اپنا گورکھپور کا دورہ رد کردیا ہے ۔ بتادیں کہ کلیان سنگھ اترپردیش کے وزیر اعلی رہنے کے علاوہ راجستھان کے گورنر رہ چکے ہیں ۔ انتقال کی خبر ملتے ہی بی جے پی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

      لکھنو پی جی آئی نے ہفتہ دیر شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ جی کا ایک طویل بیماری کے بعد آج انتقال ہوگیا ۔ انہیں چار جولائی کو سنجے گاندھی پی جی آئی کے Critical Care medicine کے آئی سی یو میں سنگین حالت میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ طویل بیماری اور جسم کے کئی اعضا کے دھیرے دھیرے ناکام ہونے کی وجہ سے انہوں نے آج آخری سانس لی ۔

      کلیان سنگھ کو 21 جون کو لکھنو کے لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ چار جولائی کو جب سب سے پہلے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تھی تو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ انتھ ان سے ملنے کیلئے پہنچے تھے ۔ تھوڑی دیر کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اسپتال پہنچے تھے ۔ نیز ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ سمیت ریاستی حکومت کے کئی وزرا بھی کلیان سنگھ کی کیفیت جاننے کیلئے اسپتال گئے تھے ۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، بی ایل سنتوش سمیت بی جے پی تنظیم کے تمام بڑے لیڈران کلیان سنگھ کی طبیعت جاننے کیلئے پی جی آئی پہنچے تھے ۔

      آپ کو بتادیں کہ اترپردیش کی سیاست میں کلیان سنگھ کی ایک ایسی تاریخ ہے ، جس کو کبھی مٹایا نہیں جاسکتا ہے ۔ کلیان سنگھ نے ایک سال میں بی جے پی کو اس مقام پر لا کھڑا کردیا کہ پارٹی نے 1991 میں اپنے دم پر اترپردیش میں سرکار بنالی ۔ کلیان سنگھ اترپردیش میں بی جے پی کے پہلے وزیر اعلی بنے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: