ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوپی اسمبلی کے گیٹ نمبر 7 کے پاس داروغہ نے خود کو ماری گولی ، علاج کے دوران موت

داروغہ نرمل چوبے اسمبلی کے گیٹ نمبر سات پر تعینات تھے ۔ جائے واقعہ سے پولیس کو خودکشی نوٹ ملا ہے ، جس میں انہوں نے بیماری سے پریشان ہوکر یہ قدم اٹھانے کی بات کہی ہے ۔

  • Share this:
یوپی اسمبلی کے گیٹ نمبر 7 کے پاس داروغہ نے خود کو ماری گولی ، علاج کے دوران موت
یوپی اسمبلی کے گیٹ نمبر 7 کے پاس داروغہ نے خود کو ماری گولی ، علاج کے دوران موت

اترپردیش اسمبلی کے گیٹ نمبر سات کے پاس اچانک گولی چلنے سے ہنگامہ مچ گیا ۔ مشتہ حالات میں گولی وہاں تعینات داروغہ نرمل چوبے کو لگی ۔ وہ اسمبلی میں ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔ انہیں علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں پر ان کی موت ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے ۔ وہیں واقعہ کے بعد سے ہی شہر میں افراتفری کا ماحول ہے ۔ داروغہ نرمل چوبے بتھراں تھانہ سے اسمبلی کی ڈیوٹی میں تعینات تھے ۔ گولی لگتے ہی انہیں فورا اسپتال لے جایا گیا اور علاج شروع کیا گیا ، لیکن اس دوران انہوں نے دم توڑ دیا ۔


جانچ کے دوران جائے واقعہ سے پولیس کو خودکشی نوٹ بھی ملا ہے ، جس میں انہوں نے بیماری کی وجہ سے یہ قدم اٹھانے کی بات کہی ہے ۔ چوبے نے وزیر اعلی کو مخاطب کرکے ایک خط لکھا ہے ، جس انہوں نے وزیر اعلی سے بچوں کا خیال رکھنے کی بات کہی ہے ۔ حالانکہ پولیس ابھی خودکشی نوٹ کی جانچ جارہی ہے ۔


حادثہ کے بعد پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے بتایا کہ سب انسپکٹر نرمل کمار چوبے 53 سال کے تھے اور وہ چولاپور ، بارا ضلع کے رہنے والے تھے ۔ ان کی ڈیوٹی گیٹ نمبر سات پر لگائی گئی تھی ۔ اچانک دن میں تین بجے کے آس پاس گولی چلنے کی آواز آئی ، جس کے بعد یگر پولیس اہلکاروں نے وہاں جاکر دیکھا تو یہ گرے ہوئے ۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا ، جہاں پر انہوں نے دم توڑ دیا ۔ ٹھاکر نے بتایا کہ ان کے پاس سے خودکشی نوٹ برآمد ہا ہے ، جو انہوں نے وزیراعلی کے نام لکھا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میری طبیعت خراب ہے اور میں جارہا ہوں ۔


کمشنر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ نرمل کمار وہاں پر بیٹھے ہوئے اور انہوں نے اچانک خود کو گولی مارلی ۔ اس دوران وہاں پر کوئی دیگر شخص موجود نہیں تھا ۔ ان کے کنبہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 04, 2021 04:37 PM IST