உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ ، بجلی بل پر سود معافی کے ساتھ گنے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

    یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ ، بجلی بل پر سود معافی کے ساتھ گنے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

    یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ ، بجلی بل پر سود معافی کے ساتھ گنے کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

    وزیر اعلی نے کہا کہ مرکز کے ساتھ اترپردیش حکومت بھی ہمیشہ ہی کسان اور غریب دوست رہی ہے۔ مرکز اور ریاست کی تمام اسکیمات کسان اور غریبوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر تیار کی جاتی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : اسمبلی انتخابات سے عین قبل کسانوں کو راحت دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کسانوں کے بجلی بل کے سود معافی کے ساتھ گنا کی سہاراقیمت میں فی کوئنٹل 25 روپے کے اضافہ کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد گنا کی قیمت فی کوئنٹل 350روپے ہوگئی ہے  ۔ وزیر اعلی نے یہ اعلان بی جی پی کی جانب سے لکھنؤ کے ڈیفنس ایکپسو گراونڈ میں منعقد کسان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ مرکز کے ساتھ اترپردیش حکومت بھی ہمیشہ ہی کسان اور غریب دوست رہی ہے۔ مرکز اور ریاست کی تمام اسکیمات کسان اور غریبوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر تیار کی جاتی ہیں۔

      اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہم نے بھی گنے کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کسانوں کے بجلی بل پر سود معافی کا بھی اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب کسانوں کو گنا کی بڑھی ہوئی قیمتیں ملیں گی ، جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ۔ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کے 45 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔

      وزیر اعلی نے اپنے میعاد کار میں ایک بھی چینی مل نہ فروخت کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اور ایس پی کے میعاد کار میں ریاست کی 21 چینی ملیں بند ہوئی تھیں ۔ ان سابقہ حکومتوں نے سرکاری چینی ملوں کو سستے داموں پر فروخت کردیا تھا ۔ 250۔300 کروڑ روپے کی مالیت والی چینی ملوں کو 25۔30 کروڑ روپے میں فروخت کردیا گیا ۔ ہم ان ملوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

      قابل ذکر ہے کہ یوگی کی میعاد کار میں یہ دوسری بار ہے جب گنا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل گنا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اس وقت کیا گیا تھا جب سال 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ اقتدار میں آئے تھے اور اب ساڑھے چار سالوں میں گنا کی قیمتوں میں 25روپئے فی کوئنٹل اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

      وزیر اعلی کے گنا کی قیمتوں میں اس اضافے کے اعلان کے بعدجلد تیار ہونے والے گنا پر 350 روپے فی کوئنٹل اور عام گنے پر 340 روپے فی کوئنٹل اور مستردہ شدہ گنے کی قسم پر 330 روپے فی کوئنٹل گنے کی قیمت حاصل کریں گے۔ اس سے قبل گنا کی بالترتیب قیمت 325 روپے، 315 روپے اور 305 روپے فی کوئنٹل تھی۔

      دعوی کے مطابق کسانوں کی ہڑتال سے ایک دن قبل منعقد ہونے والی بی جے پی کی اس کسان سمیلن میں تقریبا 20 ہزار کسانوں نے شرکت کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: