اترپردیش: لکھنو میں عمارت گرنے کے دوران پسندیدہ کارٹون شو نے بچائی بچے کے جان، جانئے کیسے
اترپردیش: لکھنو میں عمارت گرنے کے دوران پسندیدہ کارٹون شو نے بچائی بچے کے جان، جانئے کیسے ۔ تصویر : News18 Hindi
Lucknow Building Collapse: اترپردیش کے لکھنؤ میں عمارت گرنے کے حادثہ میں چھ سالہ مصطفیٰ بال بال بچ گیا، لیکن اس نے اپنی ماں عظمیٰ اور دادی بیگم حیدر کو کھو دیا۔
لکھنؤ: اترپردیش کے لکھنؤ میں عمارت گرنے کے حادثہ میں چھ سالہ مصطفیٰ بال بال بچ گیا، لیکن اس نے اپنی ماں عظمیٰ اور دادی بیگم حیدر کو کھو دیا۔ مصطفٰی، جو بچ جانے والے 14 افراد میں شامل ہے، ایس پی ایم سول اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ لڑکے نے کہا کہ یہ اس کے پسندیدہ کارٹون شو سے سیکھے گئے سبق تھے، جس نے اس کی جان بچائی ۔
چھ سالہ مصطفیٰ نے کہا کہ میں ڈر گیا تھا، لیکن مجھے کارٹون شو 'ڈورے مون' کا ایک ایپی سوڈ یاد آگیا، جس میں نوبیتا (سیریز کا مرکزی کردار) نے گھر کے کونے میں یا بستر کے نیچے پناہ لی تھی۔ خود کو بچانے کا طریقہ سکھایا گیا تھا۔ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر میں نے بستر کے نیچے پناہ لے لی تھی۔ بچے نے مزید بتایا کہ میں نے ماں کو بھاگتے چیختے ہوئے دیکھا۔ کچھ ہی دیر میں پوری عمارت گر گئی اور سب کچھ اندھیرا ہو گیا۔ مصطفیٰ کے والد عباس حیدر، جو سماج وادی پارٹی کے ترجمان ہیں، واقعہ کے وقت گھر پر نہیں تھے، جب کہ ان کے دادا امیر حیدر بال بال بچ گئے۔
مصطفیٰ نے بتایا کہ جب یہ حادثہ ہوا ، تو اسے ڈورے مون کا سبق یاد آگیا کہ زلزلے کے دوران خود کو کیسے بچایا جائے۔ اسی بات کو یاد کرتے ہوئے ایک سیکنڈ ضائع کئے بغیر مصطفیٰ نے بستر کے نیچے چھپ کر خود کو بچا لیا۔
لڑکے کو بدھ کی شام تک اس کی ماں کے انتقال کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ خاندان نے پیر کو مصطفیٰ کے دادا دادی کی شادی کی گولڈن جوبلی منائی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔