உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوتنتر دیو سنگھ اور سنیل بنسل کے ساتھ میٹنگ میں ایسا کیا ہوا کہ وزیر اعلی یوگی نے پکڑی دہلی کی راہ ؟

    Lucknow News: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بدھ کو دیر رات لکھنو میں بی جے پی ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور سنگٹھن مہامنتری سنیل بنسل کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی ۔ اس کے بعد یوگی اچانک سے دہلی کے دورے پر پہنچے ہیں ۔

    Lucknow News: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بدھ کو دیر رات لکھنو میں بی جے پی ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور سنگٹھن مہامنتری سنیل بنسل کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی ۔ اس کے بعد یوگی اچانک سے دہلی کے دورے پر پہنچے ہیں ۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اچانک دہلی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق وزیر اعلی یوگی دہلی میں پہلے وزیر داخلہ امت شاہ اور پھر جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ لکھنو کے سیاسی گلیاروں میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کو لے کر طرح طرح کی باتیں گردش کررہی ہیں ۔ اس دورہ میں سب سے اہم بدھ دیر رات ہوئی وہ میٹنگ ہے ، جس میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور سنگٹھن مہامنتری سنیل بنسل شامل ہوئے تھے ۔

      جانکاری کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی بدھ کو دیر رات لکھنو میں سوتنتر دیو سنگھ اور سنیل بنسل کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ اس میٹنگ کے بارے میں ویسے تو سرکار کی طرف سے کہا گیا کہ یہ ہر مہینے ہونے والی روٹین کی میٹنگ تھی ، لیکن اس میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے سنیل بنسل اپنے پروگرام کو چھوڑ کر ہیلی کاپٹر سے واپس لکھنو پہنچے تھے ۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ اس میٹنگ اور حالیہ دنوں میں سیاسی قیاس آرائیوں کے بارے میں رپورٹ دینے کیلئے یوگی دہلی گئے ہیں۔

      اس کے علاوہ گزشتہ ایک مہینے کے واقعات کی بات کریں تو اترپردیش بی جے پی میں تمام سیاسی قیاس آرائیوں کو بازار گرم ہے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے بڑے لیڈران نے لکھنو کا دورہ کیا ۔ کابینہ میں توسیع سے لے کر تنظیم میں تبدیلی تک کی بحث چلتی رہی ہے ۔

      وزیر اعظم کے ٹویٹ کو لے کر بحث

      حال ہی میں بھی کہا گیا کہ وزیرا عظم مودی اور وزیر اعلی یوگی کے درمیان کچھ اختلافات ہیں ۔ اس کو تقویت اس بات سے بھی ملی جب کانپور میں ایک سڑک حادثہ میں 17 افراد مارے گئے ، اس میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ وزیر اعظم مودی نے واقعہ کے بارے میں یوپی حکومت سے پہلے ٹویٹ کرکے نہ صرف تعزیت کا اظہار کیا بلکہ پی ایم فنڈ سے متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وہ بھی یوگی سرکار کو ٹیگ کئے بغیر ، اس کے بعد آنا فانا میں رات میں یوپی سرکار کی طرف سے بھی ٹویٹ کیا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: