உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منیش سسودیا کا بڑا اعلان ، حکومت بنی تو یوپی میں 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے ، کسانوں کیلئے زیرو بل

    منیش سسودیا کا بڑا اعلان ، حکومت بنی تو یوپی میں 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے ، کسانوں کیلئے زیرو بل ۔ فائل فوٹو ۔

    منیش سسودیا کا بڑا اعلان ، حکومت بنی تو یوپی میں 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے ، کسانوں کیلئے زیرو بل ۔ فائل فوٹو ۔

    عام آدمی پارٹی لیڈر و دہلی کے نائب وزیر اعلی منش سسودیا نے آج یہاں اعلان کیا کہ اترپردیش میں ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر دہلی کی طرح اترپردیش میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے بل معاف کر دئے جائیں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : عام آدمی پارٹی (عاپ) لیڈر و دہلی کے نائب وزیر اعلی منش سسودیا نے آج یہاں اعلان کیا کہ اترپردیش میں ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر دہلی کی طرح اترپردیش میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے بل معاف کر دئے جائیں گے ۔ منیش سسودیا نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی کی حکومت بننے پر 24 گھنٹوں کے اندر 300 یونٹ تک گھریلو بجلی مفت کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عام عوام مہنگی بجلی سے پریشان ہیں اور دہلی کی طرح بجلی کے مہنگے بوجھ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ کسان بہت دکھی ہیں کیونکہ ان کے فصل کی قیمت تو یوگی حکومت نے نہیں بڑھائے الٹے بجلی بہت مہنگی کردی ۔

      انہوں نے کہا کہ عاپ کنوینر اروند کیجریوال کی گارنٹی ہے کہ اترپردیش کے ہر ایک کسان کا کھیتی کے لئے استعمال کی جانے والی بجلی کا بل صفر کیا جائے گا ۔ پھر کسان چاہے جتنی بھی بجلی استمال کرے ، یوگی حکومت نے بجلی اتنی مہنگی کر دی ہے کہ عام لوگوں سے بجلی کے بل نہیں ادا کئے جارہے ہیں ۔ کسی کے گھر ایک لاکھ کا بل، کسی کے گھر 1.5لاکھ کا بجلی بل آرہا ہے۔اور حکومت کہہ رہی ہے کہ آپ بجلی بل جمع کریں ورنہ مجرم مانیں جائیں گے۔

      عاپ لیڈر نے کہا کہ اترپردیش میں سینکڑوں کیس ہیں جہاں عام شہریوں نے مہنگی بجلی کے بل نہ جمع کر پانے کی وجہ سے خودکشی کی ہے ۔ علی گڑھ کے کسان رام جی لال کو 1.5لاکھ کا بجلی بل بھیجا گیا ، جو بل نہیں جمع کرسکتے تھے اس لئے انہوں نے خودکشی کرلی ۔ عاپ کی حکومت بننے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہرآدمی کو گھریلو استعمال کے لئے 300 یونٹ بجلی بالکل مفت ملے گی ۔

      انہوں نے کہا کہ میں بجلی بل کے سبھی بقایہ داروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ گھبرائے مت تھوڑا صبر رکھیں اور آنے والے اسمبلی انتخاب مین عاپ کی حمایت کیجئے۔ عاپ کی حکومت بنتے ہی ان بلوں کو پھاڑ کر پھینک دیا جائے ۔ کیونکہ سب کے پچھلے سارے بقایہ جات معاف کردئے جائیں گے ۔

      انہوں نے کہا کہ اگر مہنگی بجلی اور مہنگا بل آپ کے گھر آتا ہے تو اس میں مجرم آپ نہیں بلکہ مجرم تو وہ حکومت ہے جو مہنگی بجلی آپ کو فروخت کر کے پیسہ کمار ہی ہے ۔ وہ پارٹی ہے جو بجلی مہنگی کر کے اپنا چندہ اکٹھا کررہی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: