ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش کی سیاست میں وزیر اعظم مودی کے قریبی اے کے شرما کی انٹری ، ملی یہ ذمہ داری

وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مانے جانے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن اروند کمار شرما کو اترپردیش بی جے پی کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 19, 2021 07:40 PM IST
  • Share this:
اترپردیش کی سیاست میں وزیر اعظم مودی کے قریبی اے کے شرما کی انٹری ، ملی یہ ذمہ داری
اترپردیش کی سیاست میں وزیر اعظم مودی کے قریبی اے کے شرما کی انٹری ، ملی یہ ذمہ داری

لکھنو: وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی مانے جانے والے قانون ساز اسمبلی کے رکن اروند کمار شرما کو اترپردیش بی جے پی کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے سی) سے اپنی مرضی سے سبکدوشی لینے کے بعد سیاست میں پنجہ آزمانے اترے مسٹر شرما نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی ، جس کے بعد انہیں قانون ساز اسمبلی کا رکن بنایا گیا ۔ انتظامی تجربہ ہونے کی وجہ سے انہیں حکومت یا پارٹی میں اہم عہدہ دئیے جانے کے سلسلے میں چہ میگوئیاں جاری تھیں۔ آج اس پر بریک لگاتے ہوئے مئو کے رہنے والے اے کے شرما کو ریاستی بی جے پی کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔


پارٹی ترجمان نے بتایا کہ شرما کے علاوہ لکھنو کی ارچنا مشرا اور بلند شہر کے امت والمیکی کو پارٹی میں ریاستی سکریٹری کے عہدے سے نوازا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے سبھی نو نامزد ذمہ داروں کو مبارک باد دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے مختلف مورچوں کے ریاستی صدور کا بھی اعلان کیا ہے۔


پرشانت دیویدی (فرخ آباد) کو یوا مورچہ، گیتا شاکیہ راجیہ سبھا رکن (اوریا) کو خاتون مورچہ، کامیشور سنگھ (گورکھپور) کو کسان مورچہ، نریندر کشیپ (غازی آباد) کو پسماندہ طبقات مورچہ، کوشل کشور (رکن پارلیمان) کو ایس سی مورچہ، سنجے گونڈ (گورکھپور) کو ایس ٹی مورچہ اور کنور باسط علی (میرٹھ) کو اقلیتی مورچے کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔


پروانچل کی سنبھالی تھی کمان

غور طلب ہے کہ کورونا کے دور میں جب انفیکشن بڑھ رہا تھا تب لوگوں کے درمیان آکسیجن کو لے کر ہاہاکار مچا تھا ، اس وقت اے کے شرما نے وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرض کو نبھایا تھا ۔ بعد میں انہوں نے پورے پروانچل کی کمان سبھالی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 19, 2021 07:40 PM IST