ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی سرکار کا بڑا اعلان ، کورونا سے موت کے بعد قبرستان میں ہوگی مفت تدفین

ایڈیشنل چیف سکریٹری اربن ڈیولپمنٹ منوج کمار سنگھ نے حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شمشان گھاٹ اور قبرستان میں مفت میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔

  • Share this:
یوگی سرکار کا بڑا اعلان ، کورونا سے موت کے بعد قبرستان میں ہوگی مفت تدفین
یوگی سرکار کا بڑا اعلان ، کورونا سے موت کے بعد قبرستان میں ہوگی مفت تدفین

لکھنو : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن مدد کررہے ہیں ۔ اسی کڑی میں ہفتہ کو وزیر اعلی یوگی نے کورونا انتظامات کیلئے تشکیل دی گئی ٹیم 9 کو اہم ہدایات دیں ۔ یوگی سرکار کورونا وائرس سے موت کے بعد اب سبھی لاش کی آخری رسومات مفت کرائے گی ۔ اس کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اترپردیش میں کورونا سے موت ہونے کی صورت میں آخری رسومات مفت میں ادا کی جائیں گی ۔ یہ حکم نگر نگم سرحد میں لاگو ہوگا ۔


ایڈیشنل چیف سکریٹری اربن ڈیولپمنٹ منوج کمار سنگھ نے حکم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شمشان گھاٹ اور قبرستان میں مفت میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔ سنگھ کے مطابق آخری رسومات میں آنے والے اخراجات نگر نکم اپنے فنڈ سے برداشت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نگر نگم کا بنیادی فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں کورونا کے ضوابط پر سٹی سے عمل کراتے ہوئے کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی مفت میں آخری رسومات ادا کرائیں ۔ اس کے ساتھ ہی اس عمل میں کورونا پروٹوکال پر بھی عمل کرنا لازمی ہے ۔


یوگی سرکار کا بڑا اعلان ، کورونا سے موت کے بعد قبرستان میں ہوگی مفت تدفین
یوگی سرکار کا بڑا اعلان ، کورونا سے موت کے بعد قبرستان میں ہوگی مفت تدفین


اس عمل کے اخراجات کو نگم نگم اپنے ذرائع سے یا پھر ریاستی مالیاتی کمیشن کے ذریعہ دستیاب کرائی گئی رقم سے ادا کریں گے ۔ ایک لاش کی آخری رسوم ادا کرنے میں زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

بتادیں کہ اترپردیش میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔ آج بھی پوری ریاست میں 25 ہزار سے زیادہ معاملات سامنےا ٓئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28076 معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وہیں کل 372 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

اترپردیش میں اب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 649 ٹیسٹ ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 241403 ٹیسٹ ہوئے ہیں ۔ کورونا کی شروعات سے اب تک یوپی میں کل 14 لاکھ 53 ہزار 679 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 05:17 PM IST