உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Uttar Pradesh: گھر کے باہر 3 مختلف زبانوں میں دھمکی آمیز خط موصول، پولیس نے شروع کی تحقیقات، آخرکیاہےوجہ؟

    جس میں چار افراد کی جان کو خطرہ ہے

    جس میں چار افراد کی جان کو خطرہ ہے

    پولیس نے بتایا کہ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس اہلکار خط میں دھمکیاں دینے والے چار افراد کے گھروں کے باہر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبہ ہے کہ خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ہیں۔

    • Share this:
      پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو اتر پردیش (Uttar Pradesh ) کے رام پور (Rampur) میں ایک شخص کے گھر کے باہر سے ایک گمنام شخص کے لکھے ہوئے چار دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنسار سنگھ نے کہا کہ انگریزی، اردو اور عربی میں لکھے گئے خطوط میں چار افراد کے نام لکھے گئے ہیں، جن میں شہباز بلاک کے گاؤں انوا کی ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان خطوط کو مختلف لفافوں میں رکھا گیا تھا اور وہ کلدیپ ٹھاکر کو صبح اس کے گھر کے باہر ملے تھے۔

      یہ خطوط کلدیپ ٹھاکر، اس کے چچا بھانو پرتاپ اور ویرپال سنگھ اور ایک گیتا دیوی کو لکھے گئے ہیں، یہ سبھی انو گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ افسر نے کہا کہ ہر ایک خط پر آئی ایس آئی لکھا ہوا ہے جس میں چار افراد کی جان کو خطرہ ہے۔

      مزید پڑھیں: 


      پولیس نے بتایا کہ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس اہلکار خط میں دھمکیاں دینے والے چار افراد کے گھروں کے باہر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبہ ہے کہ خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: