ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش : نوجوان پر بکری کے ریپ کا لگا الزام ، پولیس جانچ میں مصروف

اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں بکری کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ واقعہ کے بعد بکری کے مالک نے پولیس میں تحریر دے کر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
اترپردیش : نوجوان پر بکری کے ریپ کا لگا الزام ، پولیس جانچ میں مصروف
علامتی تصویر

اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں بکری کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ واقعہ کے بعد بکری کے مالک نے پولیس میں تحریر دے کر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ علاقہ میں انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ، جو موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔

یہ واقعہ مودہا قصبہ کے تکیہ محلہ میں پیش آیا ، جہاں ایک نوجوان نے پشوشالہ میں گھس کر بکری کا ریپ کیا ۔ بکری کی آوازیں سن کر پشو شالہ کے مالک اور اس کے دیگر ساتھی وہاں پہنچے تو انہیں اس واقعہ کی جانکاری ہوئی ۔ اس کے بعد پشوشالہ کے مالک نے کوتوالی میں تحریر دی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مودہا قصبہ کے تکیہ محلہ اسٹیشن مار گ میں ایک پشوشالہ میں گھس کر بکری کی آبروریزی کی گئی ۔ بکری کا شور سن کر اس کا مالک اور اس کے دیگر ساتھی وہاں پہنچے ، تبھی نوجوان ننگی حالت میں دیوار کود کر فرار ہوگیا ۔ لوگوں نے اس کی شناخت کرلی ، مگر پکڑ نہیں سکے ۔ بکری کے مالک نے کوتوالی میں تحریر دی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

رپورٹ : اوما شنکر مشرا ۔


یہ بھی پڑھیں : یکطرفہ پیار کے معاملہ میں پنچایت نے سنایا حیران کن فیصلہ ، لڑکی کا بھائی پہنچا گیا تھانہ

 
First published: Oct 29, 2018 09:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading