ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تین بچوں کی ماں کو 16 سال کے لڑکے سے ہوا پیار ، پھر اٹھایا ایسا قدم ، سبھی رہ گئے دنگ

Gorakhpur News: ساتویں جماعت میں پڑھنے والے نابالغ طالب علم کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے خاتون کا معاشقہ چل رہا تھا ۔ نابالغ لڑکے کی ماں کی شکایت پر کیمپئرگنج پولیس نے اغوا کا کیس درج کیا ہے ۔

  • Share this:
تین بچوں کی ماں کو 16 سال کے لڑکے سے ہوا پیار ، پھر اٹھایا ایسا قدم ، سبھی رہ گئے دنگ
تین بچوں کی ماں کو 16 سال کے لڑکے سے ہوا پیار ، پھر اٹھایا ایسا قدم ، سبھی رہ گئے دنگ

اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں اتوار کو ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کیمپئرگنج علاقہ میں تین بچوں کی ماں اپنے بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر ساتویں جماعت میں پڑھنے والے طالب علم کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ خاتون کے غائب ہونے پر شوہر تھانہ پہنچا اور شکایت درج کرائی تو پولیس نے چھان بین شروع کردی ہے ۔ نابالغ لڑکے کی عمر صرف 16 سال ہے ۔ نابالغ لڑکے کی ماں نے کیمپیئرگنج تھانہ میں کیس درج کرایا ہے ۔ پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد نابالغ لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے ۔


جانکاری کے مطابق کیمپیئر گنج تھانہ علاقہ کے ایک گاوں کی خاتون کو 16 سال کے نابالغ لڑکے سے پیار ہوگیا ۔ پیار ایک سال پہلے ہوا جب اس کی عمر صرف 16 سال تھی ۔ دونوں ساتھ میں گھومتے تو تھے ، مگر کسی کو شک نہیں تھا کہ دونوں کے درمیان معاشقہ بھی ہوسکتا ہے ۔ گاوں کے کچھ لوگوں کو نابالغ نے اس کے ساتھ فرار ہونے کی بات بتائی بھی تھی ۔ اب خاتون کا موبائل بند ہے ۔ خاتون کے تین بچے ہیں ، جن کی عمر سات ، پانچ اور تین سال ہے ۔


شیوراتری کے دن بڑا میلہ علاقہ میں لگتا ہے ۔ وہاں پر وہ اس کو لے کر گئی تھی اور پھر دونوں گھر نہیں لوٹے ۔ خاتون کے گھر نہیں لوٹنے پر شوہر پریشان ہوگیا اور تلاش کرنے کے بعد پولیس میں خبر کی ۔ جبکہ دوسری طرف نابالغ لڑکے کی ماں بھی اپنے بیٹے کی برآمدگی کو لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئی ۔ پولیس نے نابالغ لڑکے کو لے کر فرار ہوئی تین بچوں کی ماں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ لاپتہ لڑکے کی ماں کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔


اس معاملہ میں ایس پی نارتھ منوج اوستھی کا کہنا ہے کہ نابالغ لڑکے کی ماں کی شکایت پر کیمپیئرگنج پولیس نے دفعہ 363 آئی پی سی کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ ایس پی نارتھ نے کہا کہ کیس درج کرنے کے ساتھ ہی پولیس نابالغ لڑکے کی برآمدگی کی کوشش میں لگ گئی ہے ۔ امید ہے کہ جلد ہی لڑکے کو برآمد کرلیا جائے گا ۔

فی الحال مشتبہ حالات میں تین بچوں کی ماں کے ساتھ نابالغ لڑکے کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پورے علاقہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 14, 2021 06:16 PM IST