Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    اترپردیش : یمنا ایکسپریس وے پر دردناک حادثہ ، دہلی ایمس کے تین ڈاکٹروں کی موت ، کئی دیگر زخمی

    اترپردیش میں آج ایکسپریس وے پر دو الگ الگ سڑک حادثوں میں آ ل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)کے تین ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated: Mar 18, 2018 12:36 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    اترپردیش : یمنا ایکسپریس وے پر دردناک حادثہ ، دہلی ایمس کے تین ڈاکٹروں کی موت ، کئی دیگر زخمی
    یہ سبھی ڈاکٹر اپنے ساتھی کے برتھ ڈے کی تقریب میں شرکت کرکے آگرہ سے دہلی لوٹ رہے تھے۔

    لکھنؤ: اترپردیش میں آج ایکسپریس وے پر دو الگ الگ سڑک حادثوں میں آ ل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)کے تین ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات کے تیسرے پہر ضلع متھرا کے سوریر پولیس اسٹیشن سے تقریباً 88کلو میٹر دور جمنا ایکسپریس وے پر ہوا۔کار میں سوار مرنے والو ں کی شناخت ڈاکٹر یشپال ،ڈاکٹر ہرشد اور ڈاکٹر ہیم بالا کے طور پر کی گئی ہے۔حادثہ میں ڈاکٹر کیتھرین ،ڈاکٹر مہیش ،ڈاکٹر ابھینو کے ساتھ ڈرائیور جتیندر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    یہ سبھی ڈاکٹر اپنے ساتھی کے برتھ ڈے کی تقریب میں شرکت کرکے آگرہ سے دہلی لوٹ رہے تھے۔سبھی زخمیوں کو نوئیڈا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    ایک دوسرے حادثہ میں آگرہ-لکھنؤایکسپریس پر ایک پیٹرولنگ گاڑی کو ایک تیز رفتار کرین نے ٹکر ماردی، جس میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

    First published: Mar 18, 2018 12:36 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading