உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلینڈر پھٹنے سے نصف درجن گھروں میں لگی آگ، 3دن بعد تھی بہن کی شادی لیکن بچھ گیا صف ماتم

    UP gas cylinder blast: مؤ ضلع کی تحصیل محمد آباد گوہنا کے تحت بلاک کے گاؤں پڈروا میں دوپہر کے وقت نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ایک گھر جل گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی گھر میں رکھا سلینڈر بھی پھٹ گیا جس سے قریب کے تین مکانات بھی جل گئے۔ تیز رفتار ہوا نے اس آگ کو اور بھیانک شکل دے دی

    • Share this:
      مؤ۔ اتر پردیش کے مؤ ضلع کے ایک گاؤں میں سنیچر کو آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے نصف درجن مکانات جل کر تباہ ہو گئے۔ لڑکی کی شادی کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا اور اس کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔ گھر میں رکھا گیس سلینڈر بھی پھٹ گیا جس سے آگ مزید بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی ایم ایل اے اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے گلو، گفتار، جھنک، ببلو کے گھروں کو اچانک آگ نے اپنی زد میں لے لیا۔ ساتھ ہی گھر میں رکھے اناج اور کپڑے سمیت بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل کے گھر میں دو دن بعد بیٹی کا شہنائی بجنی تھی لیکن آگ لگنے سے بیٹی کی شادی کے لیے جمع کیا گیا تمام سامان بھی جل کر خاک ہو گیا۔

      مؤ ضلع کی تحصیل محمد آباد گوہنا کے تحت بلاک کے گاؤں پڈروا میں دوپہر کے وقت نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ایک گھر جل گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ قریبی گھر میں رکھا سلینڈر بھی پھٹ گیا جس سے قریب کے تین مکانات بھی جل گئے۔ تیز رفتار ہوا نے اس آگ کو اور بھیانک شکل دے دی۔ جس سے قریبی ناٹ بستی کے تین مکانات جل گئے۔ جس میں 8 سالہ بچہ عرفان ولد اسرائیل کی بھی جھلس کر موت پوگئی ۔ ان تینوں گھروں میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
      یہ بھی پڑھئے: OMG: شخص کو پولیس پکڑنے گئی تو کتے کے ساتھ ہی کردی انتہائی خوفناک حرکت

      خواتین کا کہنا ہے کہ گھر میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ گھروں میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی لیکن آگ لگنے سے گھر میں رکھا سلینڈر پھٹ گیا۔ جس میں ایک بچے عرفان کی موت ہو گئی۔

      یہ بھی پڑھیں::  Prayagraj میں ایک بار پھر سنسنی خیز واردات، 5 لوگوں کے قتل کے بعد گھر میں لگائی آگ
      موقع پر پہنچے ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی۔ تقریباً 5 سے 6 مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے اور سلینڈر دھماکہ ہوا۔ ایک کی موت ہو گئی ہے۔ انہقں نے گاؤں کے سربراہ، بشمول لیکھ پال، کاننگو سے کہا کہ وہ پورے خاندان کو مالی امداد اور کھانا فراہم کریں۔ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: