ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: علاقے سے سماجی برائیوں کو ختم کرنے کا بیڑا اُٹھانے والی سوسائٹی بنی مثال: جانئے کیسے

مقامی لوگوں کے ذریعہ قائم کی گئی اس سوسائٹی نے علاقے میں پھیل رہے جوئے نشے اور غیر قانونی دھندے کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر مہم کی شروعات کی اور مسلسل کوششوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: علاقے سے سماجی برائیوں کو ختم کرنے کا بیڑا اُٹھانے والی سوسائٹی بنی مثال: جانئے کیسے
میرٹھ کے خوشحال نگر علاقے کی ویلفیئر سوسائٹی نے مثال پیش کی ہے

کہتے ہیں نیک نیت ہو تو ہر منزل حاصل ہے ایسی ہی مثال پیش کی ہے میرٹھ کے خوشحال نگر علاقے کی ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے علاقے سے سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے مقصد سے مقامی لوگوں کے ذریعہ قائم کی گئی اس سوسائٹی نے علاقے میں پھیل رہے جوئے نشے اور غیر قانونی دھندے کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر مہم کی شروعات کی اور مسلسل کوششوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ سوسائٹی اب بچوں کی تعلیم اور شادی میں جہیز اور ڈی جے جیسی برائیوں پر کام کرکے مثال قائم کرنے کی کوشش انجام دے رہی ہے ۔


میرٹھ کی اس کالونی کا نام خوشحال نگر کالونی رکھنے کے پیچھے شاید اس علاقے کے لوگوں کا مقصد اپنے علاقے کو خوشحال دیکھنا رہا ہوگا۔ لیکن میرٹھ کے پچھڑے علاقوں میں شمار یہ علاقہ نہ صرف بسنے کے بعد سے ہی بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہا بلکہ غیر قانونی دھندے کرنے والوں کی پناہ گاہ بھی بن گیا، لیکن علاقے میں پنپ رہے جوئے سٹے اور نشے کے کاروبار کے خلاف مقامی لوگوں نے آواز اٹھائی اور زمینی سطح پر کوششیں انجام دیکر علاقے سے ان برائیوں کو کافی حد تک ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔


ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ اب مقامی افراد نہ صرف سماجی برائیوں سے لڑ رہے ہیں بلکہ تعلیمی اور سماجی بیداری کے لیے بھی کوششیں انجام دے رہی ہے۔ سوسائٹی کی کوششوں سے علاقے کے ماحول میں ہو رہی تبدیلی کو دِیگر مقامی باشندے بھی محسوس کرتے ہیں اور سماجی بدلاؤ کی ان کوششوں میں اپنا تعاون بھی کر رہے ہیں۔ خوشحال نگر کے لوگ اب اس سوسائٹی کے بینر تلے ہر جمعے کو میٹنگ کا انعقاد کرتے ہیں اور اصلاح معاشرہ کے تعلق سے تبادلہ خیال کرکے زمینی سطح پر کوششوں کے لیے لائحہ عمل طے کرتے ہیں۔

سماجی تبدیلی اور علاقے کے حالات کی بہتری کے لیے باہر سے کسی مدد کی اُمید سے پہلے خود علاقے کے لوگوں کو اپنی ایماندار کوششیں انجام دینے کی ضرورت ہے اور خوشحال نگر کی یہ سوسائٹی لوگوں کے لیے یہی ایک مثال پیش کرتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 18, 2021 02:23 PM IST