Meerut: امتحانات ختم ہونے کے بعد اب تک نہیں شروع ہوا کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ، نتائج میں تاخیر کے اندیشہ سے طلبہ پریشان
Meerut: امتحانات ختم ہونے کے بعد اب تک نہیں شروع ہوا کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ
UP Madarsa Board News: یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات چودہ مئی سے شروع ہوکر تئیس مئی کو ختم ہو چکے ہیں، لیکن امتحانات کے پرچوں کی کاپیاں ابھی تک اضلاع کے کلیکشن سینٹروں پر ہی موجود ہیں اور کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔
میرٹھ : یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات چودہ مئی سے شروع ہوکر تئیس مئی کو ختم ہو چکے ہیں، لیکن امتحانات کے پرچوں کی کاپیاں ابھی تک اضلاع کے کلیکشن سینٹروں پر ہی موجود ہیں اور کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔ ایسے میں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مدرسہ بورڈ کے نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے، جس کا نقصان مدرسہ طالب علموں کو اٹھانا پڑے گا۔ صوبے کے دِیگر اضلاع کی طرح میرٹھ میں بھی مدرسہ بورڈ امتحانات میں ضلع کے تقریباً چار ہزار تین سو طلباء کے لیے دس امتحان مراکز قائم کیے گئے تھے اور پرچے کی کاپیوں کو جمع کرنے کے لیے شہر کے منصبيه عربی کالج کو مرکز بنایا گیا تھا۔
تاہم امتحان ختم ہونے کے بعد کاپیوں کے جانچنے کے لیے بورڈ کی جانب سے اب تک مرکز تشخیص کا انتخاب نہیں کیا جا سکا ہے اور نہ اس سے متعلق کوئی جانکاری مراکز کو اب تک فراہم کرائی گئی ہے۔ منصبیہ عربی کالج کے پرنسپل افضال نقوی کا کہنا ہے کہ امتحان کے بعد کاپیوں کو جمع کرنے کے لیے کالج کو سینٹر بنایا گیا ہے لیکن تشخیص کو لیکر ابھی کسی طرح کی جانکاری محکمہ اقلیتی فلاح یہ بورڈ کی جانب سے فراہم نہیں کرائی گئی ہے۔
گزشتہ سالوں میں مرکز تشخیص کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مدارس کے زمہ داران اور بورڈ سے منسلک ممبران کا کہنا ہے مراکز میں سہولیات اور ضروری اسٹاف کی دستیابی کے باوجود امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے میں تاخیر کا خمیازہ طالب علموں کو اٹھانا پڑےگا ۔
ایسے وقت میں جب امتحانات میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے کاپیوں کے جانچنے کے لیے مراکز کے انتخاب میں ہو رہی تاخیر مدرسہ بورڈ انتظامیہ کی بدنظمی کا ثبوت پیش کرتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔