Meerut: نتائج میں خامیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں یو پی مدرسہ بورڈ کے سینکڑوں طلبہ، جانئے پورا معاملہ
UP Madrasa Board : یو پی مدرسہ بورڈ نے گزشتہ روز منشی مولوی کامل فاضل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لیکن نتائج جاری کرنے میں بورڈ انتظامیہ کی بدنظمی کا خمیازہ اب طالب علموں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
UP Madrasa Board : یو پی مدرسہ بورڈ نے گزشتہ روز منشی مولوی کامل فاضل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لیکن نتائج جاری کرنے میں بورڈ انتظامیہ کی بدنظمی کا خمیازہ اب طالب علموں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
میرٹھ : یو پی مدرسہ بورڈ نے گزشتہ روز منشی مولوی کامل فاضل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لیکن نتائج جاری کرنے میں بورڈ انتظامیہ کی بدنظمی کا خمیازہ اب طالب علموں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ دراصل بورڈ کے ذریعہ ویب سائٹ پر جاری کی گئی مارکس شیٹ میں سیکینڈری کے سیکڑوں طالب علموں کو لاجک اینڈ فلاسفی مضمون میں صفر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے طالب علموں اور مدرسہ منتظمین پریشان ہیں ۔
اس سال مدرسہ بورڈ کے امتحان میں بیٹھنے والے مدارس کے دِیگر طالب علموں کی طرح میرٹھ کے اسلامیہ عربی مدرسے کے طالب علموں کو بھی نتائج کا بےصبری سے انتظار تھا، لیکن ویب سائٹ پر نتائج دیکھنے کے بعد ان کی خوشی مایوسی میں تبدیل ہو گئی ۔ مدارس کے متعدد طالب علم دِیگر مضامین میں اچھے نمبرات حاصل ہونے کے باوجود ایک مضمون میں صفر ملنے سے فیل ہو گئے ہیں ۔ طالب علموں کا کہنا ہے اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی مضمون میں صفر دیا جانا کاپی کے جانچنے یہ پھر نمبروں کے فیڈ کیے جانے میں بورڈ انتظامیہ کی لاپروائی اور بدنظمی ظاہر کرتا ہے، جس کا خمیازہ اب طالب علموں کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
مدرسہ بورڈ انتظامیہ کی لاپروائی کا شکار طالب علم اور مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان اور ویب سائٹ پر جاری کی گئی مارکس شیٹ میں خامیوں کو درست کرانے کے لئے اب دشواریاں بھی ہوں گی اور وقت بھی ضائع ہوگا، ایسے میں دوسرے درجات میں داخلہ لینے میں تاخیر سے پریشانیاں پیش آئیں گی ۔
وقت پر امتحانات مکمّل کرانے کے ساتھ وقت پر نتائج کا اعلان یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے لیے ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے، لیکن تاخیر کے باوجود مارکس شیٹ جاری کرنے میں اس طرح کی لاپروائی نہ صرف بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال کھڑا کرتی ہے، بلکہ طالب علموں کے مستقبل کے لئے بھی نقصاندہ ثابت ہو رہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔