ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لاک ڈاون میں خود کے استعمال کیلئے بنائی مشین ، لوگوں کو آئی پسند ، بنی روزگار کا ذریعہ

میرٹھ کے ذاکر نگر کے رہنے والے عارف سیفی واٹر پیوریفائر کا کاروبار کرتے ہیں ، لیکن لاک ڈاؤن میں ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو گیا تھا اور کورونا انفیکشن کے خطرے سے خوف بھی پیدا ہو گیا ، ایسے میں سينیٹائزیشن کے لئے عارف نے پیوریفائر کیبنیٹ کا استعمال کرکے گھر پر ہی سینیٹائزنگ مشین بنا ڈالی۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں خود کے استعمال کیلئے بنائی مشین ، لوگوں کو آئی پسند ، بنی روزگار کا ذریعہ
لاک ڈاؤن میں خود کے استعمال کیلئے بنائی مشین ، لوگوں کو آئی پسند ، بنی روزگار کا ذریعہ

کورونا انفیکشن کے خطرناک حالات میں انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ماسک اور سینیٹائزر جیسی چیزوں کا استعمال لازمی ہو گیا ہے ۔ ایسے میں کئی افراد نے سينیٹائزشن کے استعمال کو آسان بنانے اور خرچ کو کم کرنے کے لیے نئے نئے تجربات سے سینیٹائزنگ مشینیں تیار کی ہے ، جو عام لوگوں میں بھی بہت مقبول ہو رہی ہے ۔ ایسی ہی ایک مشین میرٹھ کے محمد عارف نے بھی ذاتی استعمال کے لئے تیار کی تھی ، لیکن نئی تکنیک کے ساتھ تیار کی گئی یہ سینیٹائزنگ اب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگ آرڈرس دے کر اسے تیار کروا رہے ہیں ، خاص طور پر عبادت گاہوں میں بھی اسکا استعمال کیا جا رہا ہے ۔


میرٹھ کے ذاکر نگر کے رہنے والے عارف سیفی واٹر پیوریفائر کا کاروبار کرتے ہیں ، لیکن لاک ڈاؤن میں ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہو گیا تھا اور کورونا انفیکشن کے خطرے سے خوف بھی پیدا ہو گیا ، ایسے میں سينیٹائزیشن کے لئے عارف نے پیوریفائر کیبنیٹ کا استعمال کرکے گھر پر ہی سینیٹائزنگ مشین بنا ڈالی اور گھر پر اس کا استعمال بھی شروع کر دیا ۔ تکنیک کے استعمال سے ٹچ فری کفایتی سینیٹائزنگ مشین بنا کر عارف نے اپنے آس پڑوس کے لوگوں کو بھی متاثر کیا ۔


نئی طرح کی اس مشین کو دیکھ کر پہلے تو محلہ کے کئی لوگوں نے عارف سے ان کے لئے بھی سینیٹائزنگ مشین تیار کرنے کی گذارش کی اور پھر لوگوں کے استعمال میں آنے کے بعد باہر سے بھی مشین کے آرڈر ملنے لگے ۔ شہر کی ہی کئی مسجد میں اب تک یہ ٹچ فری مشین انسٹال کی کر چکی ہی اور استعمال میں آ رہی ہے ۔


شہر کی مسجد میں لگائی گئی اس مشین کے استعمال کو لے کر مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی مشین کی ضرورت پیش آ رہی تھی ، لیکن ایسی کوئی سینیٹائزنگ مشین اب تک دستیاب نہیں تھی ۔ لیکن اب اس مشین کے لگ جانے سے یہ ضرورت پوری ہو گئی ہے ۔
First published: Jun 16, 2020 12:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading