اپنا ضلع منتخب کریں۔

     کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی کمی محکمہ صحت کیلئے نیا چیلنج 

     کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی کمی محکمہ صحت کیلئے نیا چیلنج 

     کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی کمی محکمہ صحت کیلئے نیا چیلنج 

    آنند اسپتال کے مینیجر منیش پنڈت بتاتے ہیں کہ اسپتال کے کو وڈ وارڈ میں ایسے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ، جو سرکاری اسپتال میں داخل ہونا نہیں چاہتے ہیں ۔ لیکن بیڈ کی کمی کے سبب اب ایسے مریض کو منع کرنا پڑ رہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    میرٹھ میں آنند اسپتال کے واحد پرائیویٹ کووڈ سینٹر نے مریضوں کی تعداد میں ہو رہے غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر بیڈ کی تعداد میں اضافے کی پیشکش اور مطالبہ کیا ہے ۔ میرٹھ میں میڈیکل سبھارتی اور ملائم سنگھ یادو میڈیکل کالج اور دو سی ایچ سی میں کووڈ سینٹرس قائم کیے گئے ہیں ، لیکن پرائیویٹ اسپتال میں محض آنند اسپتال میں 100 بیڈ کے کووڈ وارڈ کا انتظام ہے ۔ میڈیکل سبهارتی اور ملائم سنگھ میڈیکل کالج کے علاوہ صرف آنند اسپتال میں ہی بہتر علاج کی سہولیات دستیاب ہے ، ایسے میں سرکاری کووڈ سینٹروں کی بجائے لوگ پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج پر زیادہ یقین کر رہے ہیں ۔

    لیکن شہر کے دیگر پرائیویٹ اسپتالوں میں کووڈ وارڈ قائم نہ ہونے سے اب بیڈ کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ آنند اسپتال کے مینیجر منیش پنڈت بتاتے ہیں کہ اسپتال کے کو وڈ وارڈ میں ایسے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد زیادہ ہے ، جو سرکاری اسپتال میں داخل ہونا نہیں چاہتے ہیں ۔ لیکن بیڈ کی کمی کے سبب اب ایسے مریض کو منع کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہیں محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ابھی بیڈ کی کمی نہیں ہے ۔ لیکن میڈیکل افسران مانتے ہیں کہ بڑھتے معاملوں کے پیش نظر شہر کے دیگر پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی  کووڈ وارڈ کا انتظام کرنا ضروری ہے ۔

    پرائیویٹ اسپتال میں محض آنند اسپتال میں 100 بیڈ کے کووڈ وارڈ کا انتظام ہے ۔
    پرائیویٹ اسپتال میں محض آنند اسپتال میں 100 بیڈ کے کووڈ وارڈ کا انتظام ہے ۔


    گزشتہ ایک ماہ میں میرٹھ میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے نے انتظامات کو لے کر محکمہ صحت کے سامنے نیا چیلنج کردیا ہے ۔ ایسے میں تیزی سے بڑھتی مریضوں کی تعداد کے لیے بہتر انتظامات اور طبّی سہولیات کو لے کر زیادہ سے زیادہ پرائیویٹ اسپتالوں کو کووڈ سینٹر چین سے جوڑنا ضروری ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: