تم ہندو لڑکوں کے ساتھ گھوم رہی ہو، شرم نہیں آتی... یہ کہہ کر حجاب پہنی تین لڑکیوں کے ساتھ بیچ بازار میں بدسلوکی

 بتادیں کہ تقریباً 5 روز قبل بھی بھگت سنگھ مارکیٹ چیئرمین کی گلی میں لڑکیوں کے حجاب کھینچ کر ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی۔ ایک بار پھر اسی بازار میں لڑکیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Meerut, India
  • Share this:
    میرٹھ کے بھگت سنگھ بازار میں ایک بار پھر مسلم لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ لڑکیوں کو یہ کہہ کر دھمکیاں دی گئیں کہ 'تم ہندو لڑکے کے ساتھ گھومو گی، تمہیں شرم نہیں آتی'۔ یہ کہہ کر دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ ہندوؤں سے دوستی کرو گے تو انجام برا ہوگا۔ بتادیں کہ تقریباً 5 روز قبل بھی بھگت سنگھ مارکیٹ چیئرمین کی گلی میں لڑکیوں کے حجاب کھینچ کر ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی۔ ایک بار پھر اسی بازار میں لڑکیوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں بازار میں کھڑے کچھ لوگ لڑکیوں کو ڈراتے اور دھمکاتے نظر آ رہے ہیں۔

    انتشار پسند عناصر کی غنڈہ گردی کی نئی ویڈیو جو دن دہاڑے منظر عام پر آئی ہے، 14 مئی کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو بھگت سنگھ مارکیٹ کے اینٹریس کا ہے۔ جس میں 3 مسلم لڑکیاں حجاب پہنے ہوئے ہیں۔ لڑکیوں کے ساتھ ایک لڑکا بھی ہے۔ بازار میں باہر کھڑے کچھ لڑکے ان تینوں لڑکیوں اور ہندو لڑکے کی ان کے ساتھ گھومتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ لڑکے مسلمان لڑکیوں کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا نام بتاؤ... اپنی ماں اور باپ کا نام بتاؤ۔ یہ کون ہے جو تمہارے ساتھ گھوم رہا ہے، اس لڑکے کا نام بھی بتاؤ، انتشار پسند عناصر کہتے ہیں کہ 'تمہیں شرم نہیں آتی، تم ہندوؤں کے ساتھ گھوم رہی ہو، یہاں تمہاری کوئی سننے والا نہیں ہے..' اس طرح بول کر تینوں لڑکیوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    معروف وکیل ظفریاب جیلانی کا انتقال، آج بعدنمازعشاء لکھنؤکےعیش باغ کےقبرستان میں ہوگی تدفین

    ہندوستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ مسترد کر دی

    بازار میں کھڑے لڑکے تینوں لڑکیوں سے پوچھ گچھ کرتے ہیں اور ان کی ویڈیو بناتے ہیں۔ لڑکیاں بار بار انکار کرتی ہیں، ویڈیو نہ بناؤ بھائی، وہ چلاتی ہیں، یہ لڑکا ہمارے ساتھ ہے، اور جاننے والا ہے۔ ایک لڑکی کہتی ہے یہ لڑکا میرا دیور ہے۔ اس کے باوجود لڑکے ویڈیو بناتے رہتے ہیں۔ ویڈیو بناتے ہوئے ہندو نوجوان کو پکڑنے کے لیے اس کی طرف بھاگے لیکن کسی طرح وہ لڑکا جان بچا کر بھاگ جاتا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: