ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تکنیکی تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون کا انتقال، کووڈ19 سے تھیں متاثر، سی ایم یوگی نے کیا دکھ کا اظہار

کمل رانی ورون 11 ویں اور 12 ویں لوک سبھا میں کانپور کی رکن پارلیمان بھی رہ چکی ہیں۔ کابینہ وزیرکی موت سے دکھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنا ایودھیا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

  • Share this:
تکنیکی تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون کا انتقال، کووڈ19 سے تھیں متاثر، سی ایم یوگی نے کیا دکھ کا اظہار
کمل رانی ورون کا انتقال

اترپردیش میں کورونا سے متاثرہ تکنیکی تعلیم کی وزیر کمل رانی ورون (Kamala Rani Varun) کی اتوار کے روزموت ہو گئی ۔ وہ 62 سال کی تھیں۔ کانپور میں گھاٹم پور کی رکن اسمبلی ورون کو کورونا کی وجہ سے گذشتہ 18 جولائی کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایس جی پی جی آئی) کے ایپکس ٹراما سنٹر میں داخل کیا گیا تھا۔ آج صبح اس نے آخری سانس لی ۔ ان کی موت کی وجہ کورونا ہے یا کسی اور بیماری کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ اس کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

کمل رانی ورون  11 ویں اور 12 ویں لوک سبھا میں کانپور کی رکن پارلیمان بھی رہ چکی ہیں۔ کابینہ وزیرکی موت سے دکھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنا ایودھیا کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے کمل رانی ورون  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ اترپردیش حکومت میں میری ساتھی کابینہ وزیر محترمہ کمل رانی ورون جی کی بے وقت موت کی اطلاع ،دکھی کرنے والی ہے ۔ ریاست نے آج ایک عوامی لیڈرکو کھو دیا۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت ہے۔ ایشور ان کی روح کو ابدی سکون عطا کرے۔ اوم شانتی‘‘۔



ذرائع نے بتایا کہ ورون کانپور کے بارہ علاقے کی رہنے والی تھیں۔ ان کی آخری رسومات کانپور میں کووڈ پروٹوکول کے تحت ادا کی جائیں گی۔



یوپی کے کانگریس نے بھی کمل رانی کے انتقال ٹویٹ کرکے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی ہے۔ ٹویٹ میں لکھا کہ وہ کوروناوائرس سے متاثر تھیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ایشور ان کے اہل خانہ کو دکھ سہنے کی ہمت دے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2020 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading