ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راکھی باندھنے کیلئے آئی نابالغ لڑکی کو دو دنوں تک یرغمال بناکر لڑکے نے کی آبروریزی ، کیس درج

اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک لڑکے کے خلاف راکھی باندھنے کیلئے آئی چچا زاد بہن کی آبروریزی کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Sep 03, 2018 05:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راکھی باندھنے کیلئے آئی نابالغ لڑکی کو دو دنوں تک یرغمال بناکر لڑکے نے کی آبروریزی ، کیس درج
علامتی تصویر

اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک لڑکے کے خلاف راکھی باندھنے کیلئے آئی چچا زاد بہن کی آبروریزی کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ 26 اگست کو ایک نابالغ لڑکی پڑوس میں رہنے والے چچا زاد بھائی کو راکھی باندھنے گئی تھی ۔ الزام ہے کہ لڑکے نے اس لڑکی کو یرغمال بنالیا اور دو دنوں تک اس کو اپنی ہوس کا شکار بناتا رہا ۔


ذرائع کے مطابق اہل خانہ کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جب لڑکی اپنے گھر نہیں پہنچی ، تو اہل خانہ نے اس لڑکے سے پوچھا ، جس پر اس نے بتایا کہ لڑکی اپنے ایک دوسرے بھائی کے ساتھ خالہ کے گاوں چلی گئی ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ 28 اگست کی شام لڑکی اس کے قبضہ سے چھوٹ کر اپنے گھر پہنچی اور پورے واقعہ کی اطلاع دی ، لیکن مسئلہ خاندانی ہونے کی وجہ سے پانچ دنوں تک اہل خانہ نے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے اتوار کو تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ ملزم کی گرفتاری کیلے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔

First published: Sep 03, 2018 05:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading