مندر کے سامنے بیٹھ کر قرآن پڑھیں گی مسلم خواتین، ایس پی لیڈر روینہ خان کے متنازعہ بیان پر کیس درج

روبینہ خانم نے اپنے خلاف درج کیے گئے اس مقدمے کے بارے میں کہا کہ 'میرے خلاف بالکل غلط مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ اس ملک کے اندر جمہوریت ہے اور ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔

  • Share this:
    علی گڑھ۔ اترپردیش کے علی گڑھ میں سماج وادی پارٹی کی لیڈر روبینہ خان کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دراصل انہوں نے مندر کے سامنے بیٹھ کر قرآن پڑھنے کی بات کہی تھی۔ روبینہ خان نے کہا تھا کہ 'رمضان کے وقت ہمارے مذہب میں رکاوٹ پیدا کر رکھی ہے۔ باز نہ آئے تو ہم عورتوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ ہم بھی مندر کے سامنے بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کریں گے۔

    اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سی او شویتا پانڈے نے کہا کہ ویڈیو میں ایک خاص کمیونٹی کے خلاف کچھ قابل اعتراض باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

    ساتھ ہی روبینہ خانم نے اپنے خلاف درج کیے گئے اس مقدمے کے بارے میں کہا کہ 'میرے خلاف بالکل غلط مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ اس ملک کے اندر جمہوریت ہے اور ہر مذہب کے لوگوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔
    ایس پی لیڈر کے اس بیان پر بی جے پی حملہ آور ہے۔ پارٹی کے ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا، 'سماج وادی پارٹی کے لوگوں کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ اس ریاست میں دوبارہ یوگی کی حکومت ہے۔ اگر کوئی اتر پردیش میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے تو قانون سخت کارروائی کرے گا۔

    یہ بھی پڑھئے: Bhopal بدھا دھام مندر کا مثالی قدم، کوروناقہر میں یتیم ہوئے مسلم بچوں کو دیا عید کا تحفہ

    عظیم بیگ نے ہنومان مندر کے بھنڈارے و ڈیکوریشن کا کام مفت میں کیا ، Hanuman Jayanti کے موقع پربھوپال میں بکھرے محبت کے رنگ

    اس کے ساتھ ہی روبینہ خان کے بیان سے سماج وادی پارٹی ہٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ایس پی لیڈر فخر چند حسین نے کہا، "روبینہ خان کے بیان کی بات  ہے تو سماج وادی پارٹی روبینہ خان کے بیان سے متفق نہیں ہے۔"
    Published by:Sana Naeem
    First published: