ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

UP Block Pramukh Election: مظفرنگر ، امروہہ سمیت کئی اضلاع میں بی جے پی ۔ ایس پی کارکنان میں جھڑپ ، پرتاپ گڑھ میں فائرنگ

ہنگامہ کررہے لوگوں کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی جارچ کا سہارا لینا پڑا ۔ وہیں پرتاپ گڑھ میں ہنگامہ کے پیش نظر پولیس نے کئی راونڈ فائرنگ بھی کی ۔

  • Share this:
UP Block Pramukh Election: مظفرنگر ، امروہہ سمیت کئی اضلاع میں بی جے پی ۔ ایس پی کارکنان میں جھڑپ ، پرتاپ گڑھ میں فائرنگ
مظفرنگر،امروہہ سمیت کئی اضلاع میں بی جے پی ۔ ایس پی کارکنان میں جھڑپ، پرتاپ گڑھ میں فائرنگ

لکھنو : اترپردیش بلاک پرمکھ الیکشن کے 476 عہدوں کیلئے ہفتہ کو ووٹنگ جاری ہے ۔ ووٹنگ کے دوران کچھ علاقوں سے جھڑپ اور ہنگامے کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ ہمیر پور میں بی جے پی اور ایس پی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی ، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔ مظفرنگر ، امروہہ ، پرتاپ گڑھ اور لکھیم پوری کھیری علاقے سے بھی ہنگامے کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔


لکھیم پور کھیری کے صدر بلاک میں ووٹنگ کاونٹنگ مرکز پر جانے کیلئے بی ایس پی لیڈر موہن واجپئی اور ان کے حامی گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ پہنچے ۔ بیریکیڈنگ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے موہن کو روک کر واپس جانے کیلئے کہا تو موہن اور ان کے حامیوں نے نعرے بازی شروع کردی ۔ صورتحال میں کشیدگی کے پیش نظر سی او سٹی اروند کمار ورما نے مورچہ سنبھالا اور ہنگامہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر ہلکی لاٹھی چارج کیا ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔


وہیں مظفرنگر کے بڈھانا میں ووٹنگ کے دوران بی جے پی ممبر اسمبلی امیش ملک کے آتے ہی مخالف گروپ کے حامیوں نے ہنگامہ شروع کردیا ۔ امیش ملک کو وہاں سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ۔ اس دوران چودھری نریش ٹکیت بھی وہاں پہنچ گئے ۔ ٹکیت نے ایس پی کرائم کو ایمانداری سے الیکشن کروانے کی بات کہی ۔


امروہہ میں ووٹنگ کے دوران جم کر ہنگامہ

ادھر امروہہ کے جویا بلاک پرمکھ الیکشن میں ووٹنگ کے دوران جم کر ہنگامہ ہوا ۔ یہاں ایس پی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان مار پیٹ ہوئی ۔ واقعہ سے پولیس انتطامیہ میں ہنگامہ مچ گیا ۔ بتادیں کہ امروہہ ضلع کے جویا بلاک سے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ، امروہہ کے ممبر اسمبلی اور سابق کابینی وزیر محبوب علی کے بھتیجے ذوالفقار علی ایس پی کے بینر تلے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ بی جے پی نے سابق ممبر پارلیمنٹ ہرگووند سنگھ کے بیٹے کشل کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔

پرتاپ گڑھ میں فائرنگ

پرتاپ گڑھ ضلع کے آس پور دیوسرا وکاس کھنڈ میں بلاک پرمکھ کے الیکشن کے دوران اسی پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ ایس پی حمایت یافتہ امیدوار کے حامیوں کے ذریعہ پتھراو کے بعد پولیس نے ان پر قابو پانے کیلئے کئی راونڈ فائرنگ کی ، جس کے بعد ہنگامہ کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل پڑا ۔ بتایا جارہا ہے کہ بی ڈی سی رکن کا ووٹ پہلے سے پڑنے پر ایس پی کارکنان مشتعل ہوگئے ۔

وزیر اعلی کی سخت کارروائی کی ہدایت

اس سلسلہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایک وکاس کھنڈ کی صورتحال پر براہ راست نظر رکھی جائے ۔ جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کو پولیس نگرانی میں ان کی رہائش گاہ تک پہنچانے کا بندوبست کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول بگاڑنے والے لوگوں کے خلاف زیرو ٹولرینس کی پالیسی کے ساتھ فوری سخت کارروائی کی جائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2021 05:17 PM IST