ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

غازی آباد میں بزرگ سے مار پیٹ اور داڑھی کاٹنے کے معاملے میں پولیس جانچ میں سامنے آئی یہ بات

پولیس کے جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ عبدالصمد تعویز بنانے کا کام کرتے ہیں جس کو لیکر ہی کچھ تنازعہ ہوا۔ پولس کے مطابق اغوا جیسی کوئی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی مذہبی نعرہ لگوانے کی بات سامنے آئی۔

  • Share this:

غازی آباد کے لونی تھانے میں کل ایک بزرگ کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ نوجوان بزرگ کی پٹائی کررہے ہیں اور ان کی داڑھی بھی کاٹی گئی۔معاملہ میں قومی حقوق انسانی کمشین نے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ پولیس کے جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوگ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ عبدالصمد تعویز بنانے کا کام کرتے ہیں جس کو لیکر ہی کچھ تنازعہ ہوا۔ پولس کے مطابق اغوا جیسی کوئی بات سامنے نہیں آئی اور نہ ہی مذہبی نعرہ لگوانے کی بات سامنے آئی۔


وہیں  غازی آباد میں ایک مسلم سن رسیدہ شخص کی مبینہ طور پر داڑھی کاٹے جانے ، مارپیٹ اور بدسلوکی سے وابستہ ایک وائرل ویڈیو کے معاملہ میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راہل گاندھی کے الزامات پر پلٹ وار کیا ہے ۔ دراصل راہل گاندھی نے غازی آباد معاملہ میں ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں کہ شری رام کے سچے بھکت ایسا کرسکتے ہیں ، ایسی بربریت انسانیت سے کوسوں دور ہے اور سماج و مذہب دونوں کیلئے بربریت ہے ۔


کانگریس کے سابق صدر کے اسی ٹویٹ کے جواب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پربھو شری رام کا پہلا درس ہے سچ بولنا ، جو آپ نے کبھی زندگی میں نہیں کیا ۔ شرم آنی چاہئے کہ پولیس کے ذریعہ سچائی بتانے کے بعد بھی آپ سماج میں زہر پھیلانے میں لگے ہیں ۔ اقتدار کے لالچ میں انسانیت کو شرمسار کررہے ہیں ۔ اترپردیش کے عوام کی بے عزتی کرنا ، انہیں بدنام کرنا چھوڑ دیں ۔



بتادیں کہ غازی آباد میں ایک سن رسیدہ شخص کے کان پر طمنچہ رکھ کر جے شری رام کا نعرہ لگوائے جانے کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ بلند شہر کے انوپ شہر کے رہنے والے صوفی عبد الصمد کے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کو لے کر پولیس نے عام دفعات کے تحت معاملہ درج کیا تھا ۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، جس میں سن رسیدہ شخص کے ذریعہ مخالفت کرنے پر شرپسند ان کے ساتھ مار پیٹ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ سن رسیدہ شخص نے شرپسندوں کے ذریعہ داڑھی کاٹے جانے کا الزام بھی لگایا تھا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 16, 2021 12:08 PM IST