اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اب نوئیڈا میں چوراہوں پر بس یہ بٹن دبائیں، فورا آپ کے پاس پہنچ جائے گی پولیس اور ایمبولینس، جانئے کیا ہے نئی تکنیک

    جیسے ہی آپ ہیلپ بٹن دبائیں گے ایک ایمبولینس اور نوئیڈا پولیس آپ تک پہنچ جائے گی۔ اس لیے اب ایمرجنسی نمبر ڈائل کرنے کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔

    جیسے ہی آپ ہیلپ بٹن دبائیں گے ایک ایمبولینس اور نوئیڈا پولیس آپ تک پہنچ جائے گی۔ اس لیے اب ایمرجنسی نمبر ڈائل کرنے کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔

    جیسے ہی آپ ہیلپ بٹن دبائیں گے ایک ایمبولینس اور نوئیڈا پولیس آپ تک پہنچ جائے گی۔ اس لیے اب ایمرجنسی نمبر ڈائل کرنے کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Noida | Uttar Pradesh
    • Share this:
      نوئیڈا میں سکیورٹی کو لے کر بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہاں چوراہوں پر ایس او ایس (سیو اوور سول) باکس لگائے جا رہے ہیں۔ ان میں جیسے ہی آپ ہیلپ بٹن دبائیں گے ایک ایمبولینس اور نوئیڈا پولیس آپ تک پہنچ جائے گی۔ اس لیے اب ایمرجنسی نمبر ڈائل کرنے کی پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا ہے کہ جلد ہی نوئیڈا کے تمام بڑے مقامات کو ایس او ایس سسٹم سے لیس کر دیا جائے گا۔

      فی الحال نوئیڈا میں 76 مقامات پر SOS سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ جلد ہی دیگر چوراہوں اور مقامات پر ایس او ایس سسٹم نصب کر دیا جائے گا۔ یہ سسٹم حادثے میں زخمی ہونے والوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے بیحد کارآمد ثابت ہوگا۔ یہ سسٹم ایسی جگہ لگایا جا رہا ہے، جہاں زیادہ بھیڑ ہے۔

      SOS سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟
      باکس پر ایک ہنگامی مدد کا بٹن ہے، جسے ضرورت مند دبا سکتے ہیں۔ یہ کنٹرول روم کو کال کرتا ہے۔ کنٹرول روم سے آپ سے مسئلہ پوچھا جاتا ہے۔ جی پی ایس سسٹم سے لوکیشن ٹریس کر کے پٹرولنگ پولیس کی گاڑی یا ایمبولینس اسی جگہ پہنچ جاتی ہے۔

      چشمدید گواہ دوست بولی، انجلی کی چیخوں پربھی نہیں روکی درندوں نے گاڑی، وہ چیختی رہی اور۔۔۔
      انجلی کے کنبے سے ملے منیش سسودیا، کہا یہ درندگی کے علاوہ کچھ نہیں، ہم دیں گے سرکاری نوکری

      یہ ہو گا فائدہ
      سروس کے لیے نمبر ڈائل کرنے کی پریشانی ختم۔
      - نوئیڈا کے 76 مقامات پر ایس او ایس باکس نصب کیے گئے ہیں۔
      – ایمرجنسی سروس کے لیے نمبر حاصل کرنے کی پریشانی ختم ۔
      - ایس او ایس باکس بھی جی پی ایس سسٹم سے لیس ہیں۔
      - بٹن دباتے ہی پیغام کنٹرول روم تک پہنچ جائے گا۔
      - متاثر کی لوکیشن بھی ہو جائے گی ٹریس۔
      زخمی ہونے کی صورت میں ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ جائے گی۔
      اگر آپ مشکل میں ہیں تو پولیس بھی آپ کی حفاظت کے لیے پہنچ جائے گی۔
      SOS باکس خواتین کی حفاظت کے لیے اہم ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: