نوئیڈا: اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جارچا تھانہ علاقے میں ایک آوارہ کتے نے بیس منٹ کے اندر 25 لوگوں کو کاٹ لیا۔ سبھی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں صرف 8 افراد کو ریبیز کے انجیکشن لگائے گئے۔ باقی لوگوں کو اگلے دن کا وقت دے کر واپس بھیج دیا گیا۔ اس کو لے کر مقامی لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔
نیوز 18 لوکل سے بات کرتے ہوئے جرچہ تھانے کے انچارج گیان سنگھ کا کہنا ہے کہ گوتم بدھ نگر میں جارچہ کے دادری ریلوے روڈ پر واقع سبزی منڈی کے پاس ایک آوارہ کتا کافی عرصے سے رہتا ہے۔ پہلے وہ آتے جاتے کچھ لوگوں پر بھونکتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس نے لوگوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔ حالانکہ اس کی شکایت پر اسے پہلے بھی پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن بھاگ جاتا ہے۔
کہیں بھی نظرآئے پٹ بل یا روٹ ولر تو نگرنگم کے ان نمبروں پر دیں اطلاع، مالک پر ہوگی کاروائیصرف 8 افراد ہی کو مل پایا ریبیز کا انجیکشنواقعہ کے بعد بازار کے ایک تاجر عاشق نے بتایا کہ کتے نے سہ پہر تین بجے خوف و ہراس پھیلانا شروع کر دیا۔ کتا 3.30 بجے تک بازار میں سب کو کاٹتا چلاتا رہا۔ لوگ لاٹھیاں لے کر کتے کے پیچھے بھاگ رہے تھے، کتا خوف کے مارے لوگوں کو کاٹتا ہوا جدھر جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کتے کے کاٹنے والے تمام افراد کو قریبی سی ایچ سی بھیج دیا گیا۔ جہاں صرف 8 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ باقیوں کو اگلے دن آنے کو کہا گیا کیونکہ CHC میں ریبیز کے انجیکشن کا کوئی اسٹاک نہیں تھا جس کے بعد لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔