شاطر ٹھگوں کا پردہ فاش! فرضی کمپنیاں بنا کر بینکوں کو لگایا 23 کروڑ کا چونا
شاطر ٹھگوں کا پردہ فاش! فرضی کمپنیاں بنا کر بینکوں کو لگایا 23 کروڑ کا چونا
فرضی کمپنیاں بنا کر بینکوں سے 23 کروڑ روپے سے زائد کا لون لے کر غبن کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ نوئیڈا ایس ٹی ایف اور نوئیڈا پولیس کی ٹیم نے آٹھ دھوکہ بازوں کو گرفتار کیا ہے۔ جعل ساز 13 الگ الگ فرضی کمپنیاں بنا کر فرضی ملازمین کے نام پر تنخواہیں لیتے تھے۔ پھر قرض لے کر غائب ہو جاتے تھے۔
نوئیڈا: اسپیشل ٹاسک فورس اور نوئیڈا پولیس نے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ جو نامعلوم افراد کے نام پر بینک میں اکاؤنٹس کھلواتا تھا۔ پھر اپنے نام پر بنک سے لون لیتا اور پھر غائب ہو جاتا۔ پولیس نے ان کے پاس سے سینکڑوں آدھار کارڈ، 500 چیک بک، نقدی، اے ٹی ایم بھی برآمد کیا ہے۔ ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ڈی سی پی نوئیڈا ہریش چندر نے منگل کو بتایا کہ ایس ٹی ایف اور نوئیڈا پولیس نے ایک گروہ کے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت انوراگ چٹکارا، امان شرما، دانش چھبر، وسیم احمد، محسن، جیتو روی کانت اور تنوج شرما کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ایچ ڈی ایف سی بینک سے ایک شکایت ملی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کچھ لوگ فرضی بینک اکاؤنٹس کھول کر اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم تشکیل دی گئی۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام ملزمین پہلے سے ہی واقف ہیں۔ یہ 13 فرضی کمپنیاں کھول کر بیٹھے تھے اور سب کے سب فرضی ملازم بنا رکھے تھے۔
نامعلوم افراد کے نام پر لیا جاتا تھا قرض اے سی پی 1 نوئیڈا رجنیش ورما کا کہنا ہے کہ فیز 1 تھانے نے کارروائی کی ہے، تمام ملزمین کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔ وہ رکشہ چلانے والوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے فرضی آدھار اور پین کارڈ بنواتے تھے اور پھر ملازمین کو دکھاتے تھے۔ اس کے اکاؤنٹ سے رقم کی لین دین چند مہینوں کے لیے کرتے تھے تاکہ اکاؤنٹ قرض لینے کا اہل ہو جائے۔
اے سی پی کا کہنا ہے کہ تمام ملزمین نے گاڑی یا دیگر سامان ادھار پر لینے کے بعد رقم نہیں دی۔ دوسری طرف، بینک اس شخص کو تلاش کرے گا جس نے قرض لیا تھا، جو کبھی نہیں ملا۔ اس طرح ان لوگوں نے الگ الگ بینکوں سے 23 کروڑ روپے کا قرض لے کر ٹھگی کی۔ ابھی مزید چار افراد فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔