ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تعزیہ نکالنے کے دوران سنبھل میں دردناک حادثہ ، بجلی کے تاروں میں الجھا تعزیہ ، ایک ہلاک ۔ 15 جھلسے

صبح تقریباً پونے چاربجے بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔ زیادہ اونچائی ہونے کی وجہ سے تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھ گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 10, 2019 12:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تعزیہ نکالنے کے دوران سنبھل میں دردناک حادثہ ، بجلی کے تاروں میں الجھا تعزیہ ، ایک ہلاک ۔ 15 جھلسے
فائل فوٹو

اترپردیش میں ضلع سنبھل کے بہجوئی علاقے میں منگل صبح محرم کے موقع پر اکبر پور گاؤں میں تعزیہ بجلی کے تار میں الجھ گیا ، جس سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 15 لوگ جھلس گئے۔پولیس ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔


انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً پونے چاربجے بہجوئی علاقے کے اکبرپور گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ تعزیہ لے کر جارہے تھے۔ زیادہ اونچائی ہونے کی وجہ سے تعزیہ بجلی کے تاروں میں الجھ گیا۔ اس حادثے میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ تسلیم کی موت ہوگئی اور 15 لوگ جھلس گئے۔


انہوں نے بتایا کہ سبھی لوگوں کو علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کی حالت نازک ہے ۔

First published: Sep 10, 2019 12:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading