اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اترپردیش: پولیس نے اتنا دھونس جمایا کہ ہارٹ اٹیک سے ہوگئی شخص کی موت، مچا ہنگامہ

    اترپردیش: پولیس نے اتنا دھونس جمایا کہ ہارٹ اٹیک سے ہوگئی شخص کی موت، مچا ہنگامہ

    اترپردیش: پولیس نے اتنا دھونس جمایا کہ ہارٹ اٹیک سے ہوگئی شخص کی موت، مچا ہنگامہ

    Uttar Pradesh News: بستی ضلع کے پرسرام پور تھانہ کے حیدرآباد گاؤں میں پولیس کے ڈر سے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے پہلے دوڑایا اور پھر گھر کے دروازے پر لات ماری، جس کی وجہ سے گھبراہٹ میں اس شخص کی موت ہوگئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Basti
    • Share this:
      بستی: اتر پردیش کے بستی میں پولیس کی دھونس کے خوف سے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت موضوع بحث بن گئی ہے۔ بستی ضلع کے پرسرام پور تھانہ کے حیدرآباد گاؤں میں پولیس کے ڈر سے دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے پہلے دوڑایا اور پھر گھر کے دروازے پر لات ماری، جس کی وجہ سے گھبراہٹ میں اس شخص کی موت ہوگئی۔ مشتعل گاؤں والوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگایا اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایس پی نے دونوں کانسٹیبلوں کو لائن پر حاضر کر دیا ہے۔

      معلومات کے مطابق 58 سالہ جمیل طبیعت خراب ہونے کے بعد گزشتہ رات 2 بجے بنگالی ڈاکٹر کے پاس دوا لینے جا رہے تھے ۔ الزام ہے کہ دو پولیس کانسٹیبل وویک یادو اور وجے پرکاش نے اسے دوڑا دیا۔ جمیل نے بھاگ کر کسی طرح گھر پہنچ کر دروازہ بند کر لیا۔

      الزام ہے کہ دونوں کانسٹیبلوں نے دروازے کو لات ماری اور اس کو کھولنے کیلئے کہا۔ گھر کی خواتین نے جیسے ہی پولیس کا نام لیا تو جمیل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ دونوں کانسٹیبل سکندر پور چوکی میں تعینات ہیں ۔

      جمیل کی موت کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے سڑک جام کردیا ۔ کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کو لے کر سڑک گھنٹوں تک جام رہی۔ ایس ڈی ایم اور سی او سمیت بڑی تعداد میں پولس اہلکار پہنچے اور کسی طرح گاؤں والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن گاؤں والے کارروائی پر اڑے رہے۔

      یہ بھی پڑھئے: 'نشہ اترا نہیں ہے...' کرن رجیجو نے کہا: کچھ لوگ BBC کو سپریم کورٹ سے اوپر مانتے ہیں...


      یہ بھی پڑھئے: سخت سیکورٹی کے درمیان جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع، راہول گاندھی.....!



      بعد ازاں ایس پی نے دونوں کانسٹیبلوں کو لائن حاضر کر دیا۔ لواحقین کو معاوضے کی یقین دہانی کے بعد جام کھلوایا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: