ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آن لائن تدریس کیلئے میرٹھ کے اس عربی کالج کے مدرس نے پیش کی مثال ، ہر طرف ہورہی تعریف

منصبیہ عربی کالج کے اُستاد اعلیٰ اطہر کاظمی بتاتے ہیں کہ شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن پھر آن لائن کلاس کے لئے پہلے آن لائن ہی یوٹیوب کے ذریعہ تربیت حاصل کی اور پھر اسی طریقہ سے خود شروعات کردی ۔

  • Share this:
آن لائن تدریس کیلئے میرٹھ کے اس عربی کالج کے مدرس  نے پیش کی مثال ، ہر طرف ہورہی تعریف
آن لائن تدریس کیلئے میرٹھ کے اس عربی کالج کے مدرس نے پیش کی مثال ، ہر طرف ہورہی تعریف

مدارس اسلامیہ کے لیے آن لائن تدریسی عمل ان دنوں ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے ۔ یوپی میں زیادہ تر مدارس کے اساتذہ اور طلبہ آن لائن تعلیمی نظام سے نہ تو واقفیت رکھتے ہیں اور  نہ ہی اس تعلق سے ان کو کبھی تربیت دی گئی ہے ۔ لیکن کئی مدرسوں کے اساتذہ اب اس طریقہ کو آن لائن سیکھ کر يوٹیوب اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔


یو پی مدرسہ بورڈ کے ذریعہ مدارس کو آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کرنے کے بعد مدرسہ منتظمین کے سامنے اساتذہ کی ٹریننگ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ۔ زیادہ تر مدارس نے وجاٹس ایپ کے ذریعہ آن لائن کلاس کا سلسلہ شروع تو کیا ، لیکن یہ زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوا ۔ ان حالات میں آن لائن تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے میرٹھ کے منصبيه عربی کالج کے اساتذہ نے پہلے یوٹیوب کے ذریعہ خود جانکاری حاصل کی اور آن لائن ٹیچنگ سسٹم کی تمام باریکیوں کو سمجھا اور اب آن لائن یوٹیوب چینل پر لیکچر اپ لوڈ کرکے طالب علموں کو بھی تعلیم دے رہے ہیں ۔


منصبیہ عربی کالج کے اُستاد اعلیٰ اطہر کاظمی بتاتے ہیں کہ شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن پھر آن لائن کلاس کے لئے پہلے آن لائن ہی یوٹیوب کے ذریعہ تربیت حاصل کی اور پھر اسی طریقہ سے خود شروعات کردی ۔


جانکار مانتے ہیں کہ مدارس میں آن لائن تعلیم  نظام کے ذریعہ تدریس کے لیے ضروری ہے کہ استاذ کو اس کی تربیت دی جائے ۔ کورونا وبا کے خطرے کے سبب پیدا ہوئے ان حالات میں آن لائن تعلیم مجبوری بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی ، لیکن مدرسہ تعلیمی نظام میں آن لائن سسٹم کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے وسائل کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اساتذہ کی تربیت بھی لازمی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 21, 2020 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading