உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم نریندر مودی 16 مئی کو UP کے وزراء کے ساتھ کریں گے میٹنگ، لکھنؤ میں عشائیہ میں ہوں گے شامل

    PM Modi UP Visit: یوگی کابینہ میں شامل تمام وزراء کو RT-PCR کروانے کو کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم 16 مئی کو کشی نگر کے دورے پر رہیں گے۔ یہاں پروگرام میں شرکت کے بعد وہ لکھنؤ آئیں گے اور یوپی کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد، عشائیہ Dinner میں شامل ہوں گے۔

    • Share this:
      لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی 16 مئی کو لکھنؤ میں اتر پردیش کے تمام وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ یوگی کابینہ میں شامل تمام وزراء کو RT-PCR کروانے کو کہا گیا ہے۔ وزیر اعظم 16 مئی کو کشی نگر کے دورے پر رہیں گے۔ یہاں پروگرام میں شرکت کے بعد وہ لکھنؤ آئیں گے اور یوپی کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد، عشائیہ Dinner میں شامل ہوں گے۔ وہیں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 16 مئی کو وارانسی کے دورے پر رہیں گے۔ اس کے بعد وہ گورکھپور پہنچیں گے اور یہاں سے وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں کشی نگر جائیں گے۔

      دراصل  بھگوان بدھ کی جینتی کے موقع پر 16 مئی کو نیپال کے لومبینی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک پروگرام تجویز کیا گیا ہے۔ ان کا طیارہ کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گا اور یہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لمبینی پہنچیں گے۔ یہاں سے واپسی پر وہ لکھنؤ آئیں گے اور اتر پردیش کے تمام وزراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد ایک عشائیہ میں شامل ہوں گے۔



      وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعظم کے اعزاز میں ان کی سرکاری رہائش گاہ '5 کالی داس مارگ' پر اس عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔ یوگی 16 مئی کو وارانسی کے دورے پر ہوں گے۔ اس کے بعد وہ گورکھپور پہنچیں گے اور یہاں سے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں کشی نگر جائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے پیش نظر تمام وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا کورونا انفیکشن ٹیسٹ کروا لیں، انہیں 16 مئی کی صبح تک اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم اس سے قبل 25 مارچ کو یوگی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے لکھنؤ آئے تھے۔

      مزید پڑھئے: Pakistan Temple attack: پاکستان میں مندر پر ہوئے حملہ کیس میں 22افراد کو 5-5سال جیل کی سزا




      نیپال میں لومبینی بدھ مت کی ایک مشہور زیارت گاہ ہے، جہاں بھگوان گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی دعوت پر وہاں جا رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور پی ایم مودی کو نیپال کے دورے کی دعوت دی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم مودی کا نیپال کا آفیشیل دورہ ہوگا۔ اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم کے طور پر یہ پی ایم مودی کا نیپال کا 5واں دورہ ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: