ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اویسی کی مدد سے یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیر اعلی بنے تو یوپی چھوڑ کر چلا جاوں گا : منور رانا

مشہور شاعر منور رانا نے کہا کہ اگر اترپردیش کے مسلمانوں میں تھوڑی بھی عقل ہوگی تو وہ کبھی اویسی کو ووٹ نہیں دیں گے اور اگر مسلمان اویسی کی طرف جاتے ہیں اور بی جے پی کی سرکار بننے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ ریاست کے وزیر اعلی بنتے ہیں تو میں منور رانا اترپردیش چھوڑ کر چلا جاوں گا ۔

  • Share this:
اویسی کی مدد سے یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیر اعلی بنے تو یوپی چھوڑ کر چلا جاوں گا : منور رانا
اویسی کی مدد یوگی دوبارہ وزیر اعلی بنے تو یوپی چھوڑ کر چلا جاوں گا : منور رانا

لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاری کیلئے جہاں سیاسی پارٹیاں جوڑتوڑ میں لگی ہوئی ہیں تو وہیں زبانی جنگ بھی مانسون کے درمیان یوپی کے درجہ حرارت کو بڑھا رہی ہے ۔ اس درمیان مشہور شاعر منور رانا نے ہفتہ کو نیوز 18 سے بات چیت میں بڑی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اویسی کی وجہ سے یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ ریاست کے وزیر اعلی بنے تو وہ یہ ریاست چھوڑ کر چلے جائیں گے ۔ اویسی کے یوپی میں الیکشن لڑنے پر منور رانا نے کہا کہ اویسی اور بی جے پی ایسے دو پہلوان ہیں جو صرف دوسروں کو دکھانے کیلئے لڑ رہے ہیں تاکہ ووٹوں کا پولرائزیشن ہوسکے اور بی جے پی کو فائدہ ہو۔


منور رانا نے مزید کہا کہ اگر اترپردیش کے مسلمانوں میں تھوڑی بھی عقل ہوگی تو وہ کبھی اویسی کو ووٹ نہیں دیں گے اور اگر مسلمان اویسی کی طرف جاتے ہیں اور بی جے پی کی سرکار بننے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ ریاست کے وزیر اعلی بنتے ہیں تو میں منور رانا اترپردیش چھوڑ کر چلا جاوں گا ۔ کیونکہ میں یہ مان لوگوں کہ اب یہ ریاست مسلمانوں کے رہنے کے لائق نہیں بچی ہے ۔ منور رانا نے گزشتہ دنوں اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی کے بعد القاعدہ سے رابطہ کے الزام میں گرفتاریوں پر بھی سوالات اٹھائے ۔


منور رانا نے کہا کہ جن لڑکوں کو دہشت گرد بتایا جارہا ہے وہ اتنے غریب ہیں جو باقاعدہ زندگی جی نہیں سکتے ، ان کو القاعدہ سے وابستہ بتایا جارہا ہے اور معمولی سے پریشر کوکر کو بم بتایا جارہا ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ میں بھی پاکستان مشاعرے کیلئے جاتا رہتا ہوں اور گزشتہ دنوں پریشر کوکر خرید کر لایا ہوں تو کہیں اے ٹی ایس مجھے بھی دہشت گردی اور طالبانی سمجھ کر نہ اٹھا لے جائیں ۔


منور رانا نے مزید کہا کہ آؓبادی کنٹرول کی بات کرنے والی سرکار کو میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمان آٹھ بچے پیدا کرتے ہیں ، کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ ان کے دو بچوں کو دہشت گرد بناکر مار دیا جائے گا ، دو کورونا سے مر جائیں گے تو کوئی ماں باپ کی لاش کو قبر تک پہنچانے کیلئے تو زندہ رہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 17, 2021 04:36 PM IST