اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لکھیم پوری کھیری واقعہ : مرکزی وزیر اجے مشرا کی برخواستگی کو لے کر پرینکا گاندھی کا 'مون' دھرنا

    Priyanka Gandhi Vadra: لکھیم پور کھیری واقعہ کے کلیدی ملزم مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری کے باوجود کانگریس جارح رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ پارٹی نے پہلے وزیر بیٹے کی گرفتاری اور مرکزی وزیر کی برخواستگی کے مطالبے کے ساتھ آج دھرنے کا اعلان کیا تھا اور جب آشیش سیکورٹی ایجنسیوں کی گرفت میں ہے۔ کانگریس مرکزی وزیر اجئے مشر کی برخواستگی کا مطالبہ کے ساتھ'مون'دھرنا دے رہی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: لکھیم پور کھیری معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجئے مشرا ٹینی کی برخواستگی کے مطالبے کے ساتھ کانگریس کے ملک گیر دھرنا مظاہرہ کے تحت پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پیر کو یہاں گاندھی پرتما پہنچ کر 'مون' دھرنا دیا۔ لکھیم پور کھیری واقعہ کے کلیدی ملزم مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کی گرفتاری کے باوجود کانگریس جارح رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ پارٹی نے پہلے وزیر بیٹے کی گرفتاری اور مرکزی وزیر کی برخواستگی کے مطالبے کے ساتھ آج دھرنے کا اعلان کیا تھا اور جب آشیش سیکورٹی ایجنسیوں کی گرفت میں ہے۔ کانگریس مرکزی وزیر اجئے مشر کی برخواستگی کا مطالبہ کے ساتھ'مون'دھرنا دے رہی ہیں۔

      اس سلسلے میں لکھنؤ کے جی پی او واقع گاندھی پرتما پر پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو، اسمبلی میں کانگریس لیڈر آرادھنا مشرا، ایم ایل سی دیپک سنگھ، کانگریس مجلس عاملہ کی رکن پرمود تیواری، سابق وزیر و میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چئیر مین نسیم الدین صدیقی سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈر آج صبح مون دھرنا دینے پہنچ گئے جبکہ یوپی میں اسمبلی انتخاب کی کمان سنبھال رہی پرینکا گاندھی واڈرا شام تقریبا سواتین بجے دھرنے کے مقام پر پہنچ گئیں۔

      پرینکا واڈرا کے آتے ہی بڑی تعداد میں کانگریس کارکن حضرت گنج چوراہے اور آس پاس کے علاقے میں جمع ہوگئے۔ اتوار کو بنارس کی کسان نیائے ریلی میں پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیر اجئے مشر ٹینی کی برخواستگی تک لڑتے رہنے کا اعلان کیا تھا۔

      آشیش مشرا تین دن کی پولیس ریمانڈ میں

      ادھر لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے کلید ی ملزم آشیش مشرا کو مقامی عدالت نے تین دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی کے بیٹےآشیش پر گذشتہ 3 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں اپنی گاڑی سے کسانوں کو روندنے کا الزام ہے۔ اسے واقعہ کے چھ دن بعد پولیس نے ہفتہ کو گرفتار کیا تھا۔ آشیش کے وکیل اودھیش سنگھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پولیس نے ان کے موکل سے پوچھ گچھ کے لئے 14 دنوں کی ریمانڈ کی اپیل کی تھی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تین دن کی شرطیہ ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      عدالت کے مطابق پولیس کو ریمانڈ میں لینے سے پہلے آشیش کا میڈیکل کرانا ہوگا۔ اس کے ساتھ مارپیٹ نہیں کی جائے گی۔ اس کے وکیلوں کو ملنے کی چھوٹ رہے گی۔ اس سے پلے عدالت نے دوپہر تقریبا پونے تین بجے لکھیم پور تشدد کے معاملے کی سماعت شروع کی اور دونوں فریقین کی دلیلوں کو سنا، تقریبا 40 منٹ تک چلی سماعت کے بعد عدالت نے ریمانڈ پر اپنا فیصلہ شام تقریبا ساڑھے چار بجے سنایا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: